آستان نیوز کی رپورٹ کے مطابق؛ اکتوبر 2024 میں عالم اسلام کے علمی حوالہ جاتی ڈیٹا بیس کے تازہ ترین جائزے میں ملکی سطح پر سائنسی اور تحقیقی اشاعتوں کا جائزہ لینے کے عمل میں انفارمینگ اینڈ لائبریرین شپ جریدہ نےخصوصی سماجی سائنس گروپ میں 507/0 کے اثر کے ساتھ Q1 یعنی پہلا رتبہ حاصل کیا۔
انفارمینگ اینڈ لائبریرین شپ سہ ماہی جریدہ انفارمینگ اینڈ لائبریرین شپ کے میدان میں ملک کا پہلا علمی و تحقیقی جریدہ ہے جس کا پہلا شمارہ 1997 میں شائع ہوا تھا،یہ جریدہ مسلسل بہتری کی طرف گامزن رہا اور گذشتہ تین سالوں میں Q1 کا درجہ حاصل کرنے میں کامیاب ہوا۔
اس تشخیصی جائزے میں عالم اسلام کے حوالہ جاتی ڈیٹا بیس میں موجود تمام جرائد یعنی تین ہزار977 میں سے صرف 1911 جرائد اس ڈیٹابیس مرکز کے درجہ بندی نظام میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوئے جن میں سے 682 جرائدQ1 میں ،851 جرائدQ2 میں ،910 جرائد Q3 میں اور1294 جرائد نے Q4 کا درجہ حاصل کیا۔
قابل توجہ ہے کہ ہر سال ISC میں انڈیکس کئے گئے جرائد کی کارگردی کا جائزہ تجزیوں اور حوالہ جاتی اشاریوں کی بنیاد پر لیا جاتا ہے اور مؤثر جرائد کو ISC-JCR کی ڈیٹا بیس ویب سائٹ WWW.ISC.AC پر قرار دیا جاتا ہے ۔
واضح رہے کہ وزارت سائنس،تحقیق اور ٹیکنالوجی کے سائنس جرائد کمیشن کے مطابق لائبریرین شپ اینڈانفارمینگ کے سہ ماہی جریدے نے گذشتہ تین سالوں میں مسلسل پہلا رتبہ حاصل کیا ہے ، اہل علم حضرات مزید معلومات کے لئے ویب سائٹ https://lis.aqr-libjournal.ir پر مراجعہ فرما سکتے ہیں۔

آرگنائزیشن آف لائبریریز،میوزیمز اور آستان قدس رضوی کے دستاویزاتی مرکز کے لائبریرین شپ اینڈ انفارمیگ سہ ماہی جریدے نے عالم اسلام کے حوالہ جاتی ڈیٹا بیس(ISC-JCR)کے جائزہ میں Q1 کادرجہ حاصل کیا ہے ۔
News Code 5848
آپ کا تبصرہ