سرخس ایک عالمی گذرگاہ ہونے کے ساتھ مؤثرسرمایہ کاری اور اقتصادی پیداوار کا اہم مرکز ہے

سرخس اسپیشل اکنامک زون ایک بار پھر سے بین الاقوامی راہداریوں میں ایک اسٹریٹجک اورکلیدی جگہ کے طور پراقتصادی فیصلہ سازوں کی توجہ کا مرکز بن گیا ہے۔

آستان نیوز کی رپورٹ کے مطابق؛ اس خطے کو اپنے جغرافیائی محل وقوع اور وسطیٰ ایشیائی ممالک تک رسائی کے ساتھ ملک کی غیرپٹرولیم برآمدات کی ترقی میں خاص مقام حاصل ہے ۔
سرخس اسپیشل اکنامک زون پائیدار ترقی پر توجہ مرکوزکرکے اوراپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے ملکی معیشت کی محرک قوتوں میں سے ایک بن سکتا ہے ۔ نیشنل ٹرانزٹ اور انٹرنیشنل کوریڈور کانفرنسزجیسی کانفرنسوں کا انعقاد اس خطے کی صلاحیتوں کو متعارف کرانے اور ملکی و غیرملکی سرمایہ کاروں کو راغب کرنے کا سنہری موقع ہے ۔
ریلوے تک رسائی ،ملک کی مشرقی سرحدوں کے قریب ہونے اور بین الاقوامی راہداریوں سے براہ راست رابطے کی وجہ سے سرخس اسپیشل اکنامک زون کوعالمی ٹرانزٹ کے میدان میں ایک منفرد مقام حاصل ہے ۔
حال ہی میں صوبہ خراسان رضوی گورنریٹ کے ڈپٹی سیکیورٹی آفیسرجناب امیراللہ شمقدری نے گورنریٹ کے سیکورٹی آفس کے ڈائریکٹر جنرل کے ہمراہ سرخس اسپیشل اکنامک زون کی لاجسٹک اور صنعتی سہولیات اور انفراسٹرکچر کا دورکیا۔اس دورے کا مقصد سیکورٹی اور تجارتی انفراسٹرکچر کو توسیع و ترقی دینے اور بہتربنانے کے لئے خطے کی صلاحیتوں کا جائزہ لینا تھا۔
اس دورے کے دوران سرخس اسپیشل اکنامک زون میں متعدد صنعتی اور پیداواری یونٹس کا جائزہ لیا گیا،دورے کے اختتام پر سرخس کے اعلیٰ حکومتی عہدیداران،سرخس اسپیشل اکنامک زون کے منیجنگ ڈائریکٹر اور صوبہ خراسان رضوی گورنریٹ کے ڈپٹی چیف آف سیکورٹی کے ساتھ ایک نشست کا انعقاد ہوا جس میں سیکورٹی کو بہتر بنانے اور تجارتی و صنعتی عمل کو آسان بنانے کے ئے مزید تعاون کی اہمیت پر زور دیا گیا۔

News Code 5605

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha