اسلامک ریسرچ فاؤنڈیشن اورعراق کے الانوار انسٹیٹیوٹ کے درمیان تعاون کا سمجھوتہ

آستان قدس رضوی کی اسلامک ریسرچ فاؤنڈیشن نے ایک تقریب کے دوران عراق کے الانوارالنجفیہ للثقافہ والتنمیہ انسٹیٹیوٹ کے ساتھ تعاون کی مفاہمتی نوٹ پر دستخط کئے ۔

آستان نیوز کی رپورٹ کے مطابق؛ اس تقریب کا انعقاد آستان قدس رضوی کی اسلامک ریسرچ فاؤنڈیشن میں ہوا جس میں اسلامک ریسرچ فاؤنڈیشن کے منیجنگ ڈائریکٹر  احد فرامرز قراملکی اور عراق کے الانوار النجفیہ لثقافہ والتنمیہ انسٹیٹیوٹ کے سربراہ نے شرکت کی

اس مفاہمتی نوٹ    کا مقصد اسلامی تحقیقاتی موضوعات پر دو طرفہ علمی صلاحیتوں سے مستفید ہونا،علمی اور تحقیقاتی اجلاس کا انعقاد،اسلامی معاشرے کی فکری ضروریات کا پورا کرنا اور دونوں فریقین کی مطبوعات کی نشر و اشاعت کے سلسلے میں باہمی تعاون کرنا شامل ہے۔

نیز اس مفاہمتی نوٹ  پر ہر ممکن حد تک عمل درآمد بنانے کو ایجنڈے میں شامل کیا گیااور اسی سلسلے میں یہ طے پایا کہ دونوں  فریق    اس مفاہمتی نوٹ عملی جامعہ پہنانے کے لئے کام کریں گے ۔

مآخذ: خبرگزاری صدا و سیما
News Code 493

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha