آستان نیوز کی رپورٹ کےمطابق؛ کپاس کی کاشت کے میدان میں ملک کے سینیئر اور ممتاز محقق محمد رضا رمضانی مقدم کو کاٹن ریسرچرز کی بین الاقوامی ایسویسی ایشن کی ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن کے عنوان سے متعارف کرایا گیا۔
آٹھویں عالمی کاٹن یا کپاس ریسرچ کانفرنس مؤرخہ 3 اکتوبرسے7 اکتوبر 2024 تک ازبکستان کے دارالحکومت تاشقند میں منعقد ہوئی جس میں 32 ممالک کے 256 بین الاقوامی محققین نے شرکت کی ۔
قابل ذکر ہے کہ محققین نے 13 کلیدی تقاریر،108 زبانی آرٹیکلز اور96آرٹیکلز پوسٹرز کی صورت میں پیش کئے ۔
جناب رمضانی مقدم نے اس کانفرنس میں شرکت کرنے کے ساتھ بیک وقت دو سالہ کاٹن جینوم کانفرنس(ICGI) میں شرکت کی اور سات تحقیقی آرٹیکل ،ایک آرٹیکل تقریر کی صورت میں اور چھ آرٹیکل پوسٹرز کی صورت میں پیش کئے ۔
جناب رمضانی مقدم جو کہ انٹرنیشنل کاٹن یاکپاس ریسرچ ایسوسی ایشن(ICRA) کے انتخابات میں بعنوان امیدوار شریک ہوئے اور ممبران کے فیصلہ کن ووٹ سے اس بین الاقوامی تنظیم کی ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن کے طور پر منتخب ہوئے۔
واضح رہے کہ جناب رمضانی مقدم زولوجی کی فیکلٹی رکن،محقق،سینیئر پرموٹر اور باٹنی کے شعبے میں ڈاکٹریٹ کی ڈگری رکھنے کے ساتھ ساتھ رضوی ایگری کلچرل کمپنی کے شعبہ کپاس میں آبزرور (مشیر )بھی ہیں۔
آٹھویں عالمی کاٹن کانفرنس میں رضوی ایگری کلچرل کمپنی کے آبزرور محمد رضا رمضانی مقدم کو کاٹن ریسرچرز کی بین الاقوامی ایسوسی ایشن کی ایگزیکٹو کمیٹی کا رکن منتخب کر لیا گیا۔
News Code 4929
آپ کا تبصرہ