رضوی ہاسپٹل میں بچوں کے لئے پرسکون اور خوشگوار ماحول کا فراہم کیا جانا

سپر اسپیشلیٹی رضوی ہاسپٹل میں چائلڈ کلینک اور چائلڈ وارڈ بھی ہے جس میں مریض بچوں کو مختلف قسم کی طبی خدمات اور سہولیات کے ساتھ ساتھ ایک پرسکون اور خوشگوار ماحول بھی فراہم کیا جاتا ہے ۔

آستان نیوز کی رپورٹ کے مطابق؛ رضوی ہاسپٹل کے چائلڈ وارڈ میں مریضوں کو ایڈمٹ کرنے کے لئے 13 بیڈ موجود ہیں اس کے علاوہ اس وارڈ میں بچوں کی سرجری کی سہولت بھی پائی جاتی ہے ,اس وارڈ میں ایک چائلڈ اسپیشلسٹ ڈاکٹرکی نگرانی میں خدمات فراہم کی جاتی ہیں  جو کہ صبح کی شفٹ میں خود بھی موجود رہتا ہے اس کے علاوہ چوبیس گھنٹے چائلڈ اسپیشلسٹ ڈاکٹر بیمار بچوں کو طبی خدمات فراہم کرنے کے لئے موجود ہوتا ہے ۔
 رضوی ہاسپٹل کے اس وارڈ میں  بچوں کے لئے پلے روم( جوکہ مکمل طور پر سی سی ٹی وی کیمروں سے لیس ہے) اور اس وارڈ میں ایڈمٹ مریض بچوں کو پیرا کلینکل ڈیپارٹمنٹس میں لے جانے کے لئے خصوصی  گاڑیوں کا انتظام ہے جس سے بچوں کو ایک پرسکون اور خوشگوار ماحول ملتا ہے ۔
 رضوی ہاسپٹل کے اس سیکشن میں بچوں کی عمر کو مدّ نظر رکھتے ہوئے ان کے کمروں میں مختلف انیمیشنز چلانا،بچوں کو ان کی عمر کے مطابق وسائل فراہم کرنا جیسے ڈرائنگ اور کلر پینسلز وغیرہ اور اس کے علاوہ علاج کا ہر مرحلہ مکمل ہونے پر انہیں انعامات بھی دیئے جاتے ہیں۔  
رضوی ہاسپٹل کا چائلڈ وارڈ انتہائی جدید ترین طبی وسائل سے لیس ہے جیسا کہ انجکشن یا ڈرپ لگانے کے لئے رگ ڈھونڈنے والی مشین بھی موجود ہے جس سے بچوں میں رگ کو ڈھونڈے میں مدد ملتی ہے ،اس کے علاوہ بچوں کی غذا پر بھی خصوصی توجہ دی جاتی ہے بڑے افراد کے مقابلے میں بچوں کو متنوع غذا فراہم کی جاتی ہے ۔
ہر سال بچوں کے عالمی دن اور چائلڈ ویک کے موقع پر پلے گروپ کے بچوں کی موجودگی میں ہسپتال میں ایڈمٹ بچوں کے لئے جشن کی تقریب کا انعقاد کیا جاتا ہے ۔
چائلڈ وارڈ میں نرسیں بچوں کے ساتھ انتہائی ہمدردی سے پیش آتی ہیں اور ان کے اہلخانہ کو اطمینان دلانے کے لئے دن رات والدین کے ساتھ ہاسپٹل میں موجود رہتی ہیں۔

چائلڈ کلینک میں اسپیشلسٹ ڈاکٹروں کی موجودگی
رضوی ہاسپٹل میں واقع چائلڈ کلینک میں ہر روز مختلف امراض میں ماہر ڈاکٹر موجود رہتے ہیں ، چائلڈ کلینک میں دو کمرے اسپیشلسٹ چائلڈ ڈاکٹرز کے لئے مخصوص کئے گئے ہیں جن میں وہ بچوں کا معاینہ کرتے ہیں۔
چائلڈ کلینک میں میں عمر کے لحاظ سے بچوں کے لئے پلے ایریا بھی ہے جہاں بچوں کو پرسکوں اور خوشگوار ماحول ملتا ہے اس کے علاوہ چائلڈ کلینک میں بچوں کو دودھ پلانے کے لئے علیحدہ سے ایک روم بنایا گیا ہے جہاں مائیں اپنے شیر خوار بچوں کو سکون سے دودھ پلا سکتی ہیں۔
مریضوں کو لے جانے کے لئے سٹرولرز اور شیر خوار بچوں کے لئے سرونگ کرسیاں بھی چائلڈ کلینک میں موجود ہیں۔
 پسماندہ علاقوں کے بچوں کے لئے فری طبی خدمات
رضوی ہاسپٹل میں صوبہ خراسان رضوی کے پسماندہ علاقوں کے بچوں پر خصوصی توجہ دی جاتی ہے ان علاقوں سے آنے والے بچوں کا ماہر اطفال فری میں معاینہ کرتے ہیں  ،بچوں کو فری طبی خدمات فراہم کرنے کے علاوہ ہسپتال کے ہیلتھ پروموشن یونٹ کی کوششوں سےسال کے آغاز میں  اسکول کے طلباء کو اسٹیشنری پیک بھی مفت میں دیئے جاتے ہیں۔

News Code 4838

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha