غیرملکی بچوں اور نوجوانوں کے لئے دینی تعلیمات پر مبنی ثقافتی اور مذہبی پروگراموں کا انعقاد

شیعوں کا پیغمبر گرامی اسلام(ص) کی اہلبیت(ع) سے محبت و عقیدت بے مثال اور ناقابل بیان ہے ، جس لمحہ یہ عاشق صفت انسان حضرت امام علی بن موسیٰ الرضا(ع) کی نورانی دہلیز پر قدم رکھتے ہیں تو شمس الشموس کی بارگاہ کا طواف کرتے ہیں اور ان کی چوکھٹ پر بوسے دیتے ہیں۔

آستان نیوز کی رپورٹ کے مطابق؛ آپ جس وقت بھی حرم امام رضا(ع) کی زیارت کے لئے تشریف لے جائیں تو آپ دیکھیں گے کہ بہت ساری جگہیں ایسے زائرین سے بھری پڑی ہیں جو مختلف ممالک سے حضرت امام علی رضا(ع) کی زیارت کے لئے تشریف لائے ہیں ،سالانہ 50 سے70 لاکھ  غیرملکی زائرین حرم امام رضا(ع) کی زیارت سے مشرف ہوتے ہیں،جن کے لئے حرم امام رضا علیہ السلام کے ادارہ غیرملکی زائرین کی جانب سے متنوع اور مختلف پروگراموں کا انعقاد کیا جاتا ہے ۔
ان پروگراموں کے اہم ترین مخاطب اور سامعین بچے اور نوجوان ہیں اس لئے حرم امام رضا(ع) کا ادارہ غیرملکی زائرین مختلف مناسبتوں پر ان کے لئے ثقافتی اور مذہبی پروگرام ترتیب دیتا  رہتاہے ،ان میں سے زیادہ تر پروگرام دینی و مذہبی تعلیمات پر مبنی ہوتے ہیں تاکہ اس مقدس مقام پر حاضر ہونے والے بچے اور نوجوان دین سے متعلق علم و آگاہی حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ ناقابل فراموش اور یادگار لمحات گزار سکیں۔
حرم امام رضا(ع) کے ادارہ غیرملکی زائرین کے ڈائریکٹر حجت الاسلام والمسلمین سید محمد ذوالفقاری  نے گذشتہ ایک سال کے دوران بچوں کے لئے منعقد کئے گئے پروگراموں کے بارے میں وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ ہم مختلف مناسبتوں پر جیسے آئمہ معصومین علیہم السلام کی ولادت و شہادت کے ایّام ہیں ان میں بچوں اور نوجوانوں کے لئے متنوع اور مختلف پروگرامز منعقد کرتے ہیں تاکہ انہیں اہلبیت علیہم السلام کی تعلیمات اور معارف سے آگاہ کیا جا سکے اور ان پروگراموں کے ذریعہ دینی تربیت کی ترویج اور دینی اقدار کے فروغ کے لئے مؤثر اقدامات انجام دیئے جا سکیں۔  
انہوں نے گفتگو کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ انہیں پروگراموں میں سے ایک خصوصی پروگرام ’’عطر الولایہ‘‘ کے عنوان سے عشرہ کرامت،عید سعید قربان ، ولادت امام ہادی(ع) اور عید غدیر کے موقع پر منعقد کیا گیا تھاجسے مغربی ایشیا،وسطیٰ ایشیا،یورپ اور برصغیر پاک و ہند کے مختلف خطوں اورزبانوں کے مختلف عمر کے افراد کے لئے منعقد کیا گیا،ان پروگراموں کے انعقاد سے بابرکت ایّام سے بھی مستفید ہوئے اوربچوں نے  اہلبیت اطہار(ع) سے محبت و عقیدت کا اظہار بھی کیا۔
 ان پروگراموں کے تحت ’’میں غدیری ہوں‘‘ کے عنوان سے بچوں اور نوجوانوں کے لئے اجتماع ترتیب دیا گیا جس میں ’’شمس الغدیر‘‘ نامی گروپ  نے عربی زبان میں اور’’خورشید ہشتم‘‘ گروپ نے پانچ مختلف زبانوں میں  نمائش پرفارمنس کیں،جس سے بچوں کے ذہنوں میں ناقابل فراموش لمحات ثبت ہوئے ۔
مسلمانوں کے مابین محبت اور اتحاد کا منفرد انداز
حجت الاسلام ذوالفقاری نے عربی ممالک کے ایک روایتی خصوصی پروگرام’’یوم الناصفہ‘‘ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اس پروگرام کے تحت اہلبیت(ع) سے محبت و عقیدت رکھنے پر شکرانے کے طور پہ  بچے اپنے دوستوں اور رشتے داروں سے ملے اور انہیں اس موقع پر مبارک باد پیش کی۔
انہوں نے اس روایتی پروگرام کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ عالم بشریت کے نجات دہندہ حضرت مہدی(عج) کے یوم ولادت کے موقع پر عرب ممالک کے14 بچوں اور نوجوانوں نے مل کر اس تخلیقی اور نئے پروگرام کو انجام دیا،یہ بچے اپنے اپنے مقامی لباس پہن کر کچھ دیر کے لئے آستان قدس رضوی کے سربراہان سے ملے اورانہیں امام زمانہ (عج) کی ولادت کی مناسبت سے مبارک باد پیش کی اور ان کی کاوشوں  کو سراہاتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا۔
حجت الاسلام ذوالفقاری نے مزید یہ کہا کہ اس جشن سے نہ فقط اسلامی ثقافت اور اہلبیت (ع) سے محبت کو فروغ کو دیا گیا بلکہ غیرملکی بچوں اور نوجوانوں کی دینی تربیت کے لئے بھی ایک مؤثر قدم تھاجس نے مسلمانوں کے درمیان محبت اور اتحاد کے ایک منفرد انداز کی تصویر کشی کی۔
’’ھل ھلالک یا رمضان‘‘ کے عنوان سے ماہ مبارک رمضان کی استقبالیہ تقریب کا انعقاد
حرم امام رضا(ع) کے ادارہ غیرملکی زائرین نے بتایا کہ اس سال ’’ھل ھلالک یا رمضان‘‘ کے عنوان سے ایک روایتی پروگرام منعقد کیا گیا، اس طرح کی تقریب مسلم ممالک خصوصاً عرب ممالک میں پائی جاتی ہے ،اس تقریب کے تحت ماہ مبارک رمضان کی آمد پر ایک دوسرے کو ایک خاص انداز میں مبارک باد پیش کی جاتی ہے ۔
انہوں نے وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ اس تقریب کو جسے غیرملکی بچوں اور نوجوانوں کی موجودگی میں منعقد کی گئی  خاص روحانیت و معنویت کی حامل تھی،  جس میں بچوں اور نوجوانوں نے ہاتھوں میں روشن فانوس لئے اہلبیت(ع) کی شان اور ماہ مبارک رمضان کی برکات سے متعلق اشعار پڑھے  اور ماہ مبارک رمضان کی آمد پر زائرین و مجاورین کو ایک منفرد انداز میں مبارک باد پیش کی ۔
حجت الاسلام ذوالفقاری نے گفتگو کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ اس تقریب میں 14 ممالک سے تعلق رکھنے والے 40 بچوں اور نوجوانوں نے شرکت کی ،یہ بچے اور نوجوان اپنے ہاتھوں میں روشن فانوس لئے حرم امام رضا(ع) کے مختلف صحنوں سے گزرے اور ماہ مبارک رمضان کی شان میں اشعار پڑھتے ہوئے اللہ کی ضیافت اور دعوت شروع ہونے کا اعلان کیا۔
انہوں نے کہا کہ اس علامتی اقدام سے جس میں بچوں نے ماہ رمضان کی آمد اور استقبال پر اشعار پڑھے روحانیت سے بھرپور ماحول پیدا ہوا ،مختلف ممالک کے بچوں کی اس تقریب میں شرکت سے تقریب کو عالمی شہرت ملی ، تقریب کے دوران بچوں نے مسلمانوں کو اتحاد اور ہمدردی کا پیغام دیا۔

عشرہ کرامت کے موقع پر ’’بشائرالمیلاد‘‘ کے تحت حیرت انگیز فیسٹیول کا انعقاد
حجت الاسلام ذوالفقاری نے اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ خداوند متعال کے فضل و کرم اور امام رضا(ع) کی عنایت سے عشرہ کرامت کے موقع پر عرب زبان زائرین کے لئے خصوصی ثقافتی اور مذہبی پروگرام ’’بشائر المیلاد‘‘ کا انعقاد کیا گیا،’’بشائر المیلاد‘‘ پروگرام سے عرب زبان زائرین کے لئے یہ موقع فراہم ہوا کہ وہ ان بابرکت ایّام سے مستفید ہونے کے ساتھ ساتھ اہلبیت (ع) کی محبت کو اپنے دلوں میں زندہ رکھیں ۔
انہوں نے مزید یہ کہا کہ ایک اور اہم ترین پروگرام جسے نہایت جوش و خروش سے منعقد کیا گیا وہ پندرہ ممالک کی بچیوں کے لئے جشن تکلیف کا پروگرام تھا، واضح رہے کہ جشن تکلیف کا پروگرام ان بچیوں کے لئے منعقد کیا جاتا ہے جن پر بالغ ہونے کی وجہ سے شرعی احکامات کی بجاآوری واجب ہو جاتی ہے اس پروگرام کے ذریعہ انہیں دینی احکامات بتائے جاتے ہیں اور انہیں اسلامی ثقافت سے آشنا کیا جاتا ہے تاکہ وہ صحیح طرح سے اسلام کی راہ پر چل سکیں،اس کے علاوہ پندرہ ممالک کے بچوں اور نوجوانوں نے مل کر امام رضا(ع) کے موضوع پر پینٹنگ کی اور اپنی تخلیقی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔
زیارت عاشورا اور زیارت وارثہ کو حفظ کرنے کا مقابلہ
حرم امام رضا علیہ السلام کے ادارہ غیرملکی زائرین کے ڈائریکٹر نے زیارت عاشورا اور زیارت وارثہ کو حفظ کرنےو الے مقابلے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ محرم اور صفر میں دینی اصولوں کو فروغ دینے  اور نوجوان نسل کی دینی تربیت کے مقصد سے عرب زبان زائرین کے لئے اس مقابلے کا انعقاد کیا گیا۔
انہوں نے بتایا کہ اس پروگرام کو نوجوانوں اور ان کے اہل خانہ نے وسیع پیمانے پر سراہا، اس پروگرام کے ذریعہ بچوں اور نوجوانوں کو حرم امام رضا(ع) کے روحانی ماحول میں دعائیں حفظ کرنے کا ایک بہترین موقع فراہم ہوا،اس پروگرام کے  مثبت اثرات ان کی دینی تربیت پر دیکھے جا سکتے تھے کیونکہ والدین بھی اس پروگرام سے بہت زیادہ راضی دیکھائے دے رہے تھے ، ان سب چیزوں سے پروگرام کی کامیابی  کا پتہ چلتا ہے  

اسلامی دنیا میں بچوں کی سب سے بڑی پینٹنگ
حرم امام رضا(ع) کے ادارہ غیرملکی زائرین کے ڈائریکٹر نے ایک فن پارہ کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی دنیا میں بچوں کی سب سے بڑی پینٹنگ کا پروگرام مسلسل دوسرے سال سے حرم امام رضا علیہ السلام میں منعقد کیا جا رہا ہے اور یہ پروگرام عشرہ کرامت میں منعقد کئے جانے والے پروگراموں میں سے ایک نمایاں اور اہم ترین ثقافتی پروگرام  بن چکا ہے ۔
انہوں نے وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ حرم امام رضا علیہ السلام کے صحن غدیر میں پیٹنگ کے لئے 80 میٹر پر مشتمل  کپڑا پھیلایا گیا جس پرعالم اسلام کے 15 ممالک کے 650 بچوں اور نوجوانوں نے جوش و خروش کے ساتھ پینٹنگ اور مصوری کی،چھ سال سے کم عمر بچوں کے لئے علیحدہ سے پینٹنگ کی جگہ بنائی گئی تھی تاکہ وہ ان کے ساتھ شریک ہو سکیں۔
حجت الاسلام ذوالفقاری نے مزید یہ کہا کہ اس پروگرام کا ایک پرکشش حصہ ’’عمو روحانی‘‘(انکل روحانی) کا پروگرام تھا جس میں مختلف زبانوں میں ترانہ پڑھے گئے ،بچوں کی جانب سے اس پروگرام کا بھرپور اور منفرد استقبال کیا گیا،یہ پروگرام نہ فقط ایک جشن تھا بلکہ حرم امام رضا(ع) کے سائے میں مسلم بچوں کی یکجہتی اور اتحاد کی علامت بھی تھا۔
عالمی جشن تکلیف کا انعقاد
حرم امام رضا(ع) کے ادارہ غیرملکی زائرین کے ڈائریکٹرحجت الاسلام والمسلمین سید محمد ذوالفقاری نےشرعی لحاظ سے بالغ ہونے کے مرحلے کو انسان کی زندگی کا ایک اہم ترین مرحلہ جانتے ہوئے کہا کہ اس مناسبت سے 17 ممالک کی 550 بچیوں کے لئے حرم امام رضا علیہ السلام میں ایک شاندار جشن کا اہتمام کیا گیا تاکہ اس جشن کے ذریعہ بچیوں کو خدا کی عبودیت و بندگی کو سمجھایاجا سکے ، اس پروگرام میں مختلف ثقافتی مقابلے منعقد کئے گئے،یادداشتی تحریریں پیش کی گئیں،حلف نامہ اٹھائے گئے اور اشعار  پڑھے گئے ۔
حرم امام رضا علیہ السلام کےا دارہ غیرملکی زائرین کے ڈائریکٹر نے مزید یہ بتایا کہ اس پروگرام کا ایک مؤثر ترین حصہ یہ تھا کہ ان بچیوں کو خدا کی بندگی کا تاج پہنایا گیا ،ان کی زندگی کے نئے مرحلہ کا آغاز تھا ،اس موقع پر اہلخانہ کی آنکھوں میں خوشی کے آنسو تھے ،پروگرام میں شریک تمام افرادناقابل فراموش لمحات اپنے ساتھ لے گئے ۔

News Code 4821

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha