اہلبیت علیہم السلام کے ان چاہنے والوں نے سید الشہداء حضرت ابا عبد اللہ الحسین علیہ السلام اور آپ کے با وفا اصحاب کے سوگ میں نوحے اور مرثیے پڑھ کر حسینیہ حرم کی روحانی فضا کو معطر کیا۔
عتبہ نیوز کی رپورٹ کے مطابق؛ عزاداری کے اس پروگرام میں افغانستان کے شعراء اور مرثیہ خوانوں نے اپنے خاص روایتی انداز میں اشعار اور مرثیے پڑھے ،صحن قدس میں موجود زائرین نے ان ذاکرین اہلبیت کے اشعار اور مرثیے سن کر اشک بہائے اور ماتم کیا۔
افغانستان کے مومنین کا حرم امام رضا(ع) میں حاضر ہو کر عزاداری کا انعقاد کرنا ، ان کی اہلبیت(ع) سے خصوصاً حضرت امام حسین (ع) سے دلی محبت و عقیدت کا اظہار ہے ،اہلبیت(ع) کی اسی محبت نے دونوں ملکوں کی عوام کو آپس میں جوڑ رکھا ہے ۔
واضح رہے کہ حاضرینِ مجلس میں بہت سارے عزاداروں نے افغانستان کے پرچم ہاتھوں میں اٹھا رکھے تھے اور سروں پر یا حسین(ع) اور یاابوالفضل(ع) کی پٹیاں باندھ رکھی تھیں۔
آٹھ محرم الحرام کی رات حرم امام رضا علیہ السلام کے صحن قدس میں واقع حسینیہ حرم میں افغانستان کے مومنین نے عزاداری اور ماتم داری کا انعقاد کیا۔
News Code 4727
آپ کا تبصرہ