حرم امام رضا(ع) میں ’’عاشورائی خواتین‘‘ کے عنوان سے خصوصی پروگرام کا انعقاد

سید الشہداء حضرت اباعبداللہ الحسین علیہ السلام کے سوگ اور عزاداری کے ایّام کی مناسبت سے حرم امام رضا علیہ السلام میں ’’عاشورائی خواتین‘‘ کے عنوان سے خصوصی پروگرام منعقد کیا گیا جس میں اردو زبان زائر اور مجاور خواتین نے کثیر تعداد میں شرکت فرمائی۔

عتبہ نیوز کی رپورٹ کے مطابق؛ عزاداری کا یہ خصوصی پروگرام حرم امام رضا علیہ السلام کے ادارہ غیرملکی زائرین کے تعاون سے رواق غدیر میں منعقد کیا گیا۔
اسلامک اسکالر محترمہ خانم مرضیہ بتول نے اس پروگرام میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضرت ابا عبداللہ الحسین علیہ السلام کےقیام کے اہم ترین اہداف و مقاصد میں سے ایک خداوندمتعال کی رضایت کا حصول تھا۔
انہوں نے وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ اہلبیت(ع) اور امام حسین(ع) کی طرح ہر دور میں خدائی انسان اپنی زندگی میں ہمیشہ خدا کی رضا چاہتے ہیں اور اپنا سب کچھ خدا کی راہ میں قربان کر دیتے ہیں اور کبھی بھی خدا اور اس کے رسول(ص) کے خلاف کوئی کام انجام نہیں دیتے۔ 
انہوں نے سورہ توبہ کی  آیت نمبر72  پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ اس آیہ شریفہ میں خدا کی خشنودی اور مقامِ رضا کو ہر نعمت سے بزرگ ترجانا گیا ہے ۔ 
انہوں نے مزید یہ کہا کہ حضرت امام حسین علیہ السلام نے قیام کر کے اور خدا کی راہ میں اپنا سب کچھ قربان کر کے سب سے بڑے درجے یعنی مقامِ رضا تک پہنچے۔ 
قابل توجہ ہے کہ پروگرام کو جاری رکھتے ہوئے ’’خورشید ہشتم‘‘ گروپ نے مل کر مرثیہ خوانی کی اور پروگرام کے اختتام پر؛ پروگرام کے شرکاء کو حرم امام رضا علیہ السلام کی جانب سے متبرک تحائف سے نوازا گیا۔ 

News Code 4726

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha