حرم امام رضا علیہ السلام کی انتظامیہ کے منتظم اعلیٰ رضا خوراکیان نے آستان نیوز کے نمائندے کو تفصیلاتے بتاتے ہوئے کہا کہ بابِ رضوان کا داخلی دروازہ ؛ آستانہ پرست نامی گلی کے اندر سے باغ رضوان کی جانب کھلتا ہے اور باب الحسن(ع) کے نام سے داخلی دروازہ ؛ باغِ حضرت زہراء(س) سے صحن حضرت امام حسن مجتبیٰ(ع) کی جانب کھلتا ہے ،یہ دو داخلی دروازے گذشتہ چندمہینوں سے حرم امام رضا علیہ السلام کے داخلی دروازوں میں اضافہ ہوئے ہیں ۔
انہوں نے بتایا کہ باب الحسن(ع) نام کے داخلی دروازہ کے کھلنے سےجہاں زائرین اور مجاورین کو رفت وآمد میں آسانی ہوئی ہے وہیں علوم اسلامی رضوی یونیورسٹی اور آستان قدس رضوی کی علمی و ثقافتی آرگنائزیشن بھی حرم سے متصل ہو گئی ہے۔
حرم امام رضا علیہ السلام کے منتظم اعلیٰ نے اس نورانی بارگاہ کے توسیعی منصوبے کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ آستان قدس رضوی زائرین کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرنے کے مقصدسے مختلف منصوبوں پر کام کر رہا ہے جن میں انڈر گراؤنڈ پورٹیکو کی تأسیس اور صحنوں کے توسیعی منصوبے شامل ہیں۔
گفتگو کے اختتام پر جناب خوراکیان نے زائرین و مجاورین سے درخواست کی کہ وہ نظم و ضبط کی رعایت کرتے ہوئے اس قومی اور معنوی ورثہ کی حفاظت کے لئے حرم امام رضا(ع) کے خادموں کے ساتھ تعاون کریں ۔
حرم امام رضا علیہ السلام کے توسیعی منصوبے کے تحت اور زائرین کو سہولیات فراہم کرنے کے مقصد سے حرم امام رضا علیہ السلام کے داخلی دروازوں میں دو نئے داخلی دروازوں کا اضافہ کیا گیا ہے ۔
News Code 4694
آپ کا تبصرہ