آستان قدس رضوی کے متولی نے کہا ہےکہ صدر رئیسی کی شہادت درحقیقت حرم امام رضا(ع) کی خدمت اور زندگی بھرکی مسلسل جدوجہد کا صلہ ہے

حضرت امام رضا علیہ السلام کے حرم کے متولی نے اپنے ایک پیغام میں ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید ہونے والے اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر اور ان کے ساتھیوں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے تعزیت پیش کی۔

عتبہ نیوز کی رپورٹ کے مطابق؛ حجت الاسلام والمسلمین احمد مروی کے تعزیتی پیغام  کا متن کچھ اسطرح ہے:

بسم‌الله الرحمن الرحیم
انا لله و انا الیه راجعون

اسلامی جمہوریہ ایران کے معزز صدر اور حرم امام رضا علیہ السلام کے خادم حضرت آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی اورملت ایران  بعض  دیگر خدمتگزاروں  خصوصاً آیت اللہ سید محمد علی آل ہاشم،ڈاکٹر حسین امیر عبد اللہیان،ڈاکٹرمالک رحمتی اور کمانڈر سید مہدی موسوی کی  جانگداز  شہادت   پرامام زمان(عج)،رہبر معظم انقلاب اسلامی (مدظلہ العالی)اور ایران کی قدرداں عوام کی خدمت میں تعزیت و تسلیت پیش کرتا ہوں۔

شہید آیت اللہ رئیسی نے انتھک محنت اور جہادی جذبے کے ساتھ اپنی قیمتی زندگی کو عوام اور اسلامی جمہوریہ ایران کے مقدس نظام کی خدمت کے لئے وقف کر دیا تھا ،شہید آیت اللہ رئیسی مکتب اہلبیت عصمت و طہارت کے تربیت یافتہ افراد کا بہترین نمونہ،حضرت امام خمینی(رہ) کے قابل فخر شاگرد اور رہبر معظم انقلاب اسلامی کے ہمدرد اور مخلص یار و یاور تھے۔

امام روؤف حضرت رضا(ع) کی شب ولادت میں شہادت پر فائز ہونا در حقیقت ان کی اس نورانی بارگاہ  کے لئے لازوال خدمات اور اسلام اور عوام کی خدمت میں زندگی بھرانتھک محنت  اور مسلسل جدوجہد کا صلہ ہے ۔

آج ایران کی شریف اور غیور قوم اپنے عزیزاور محبوب صدر اوران کے   ساتھیوں کے فقدان اوران کی شہادت پر شدید غمزدہ ہے ،لیکن عوام کےلئے  ان شہداء کی  خدمات کو ہرگز  یہ قوم اور تاریخ فراموش نہيں کرے گی

حضرت ثامن الحجج علیہ آلاف التحیۃ والثناء کی نورانی بارگاہ میں غم سے نڈھال دل کے ساتھ اپنے دیرینہ اور دیانت دار دوست  اورملت ایران کے دیگرمخلص خدمتگزاروں کی شہادت کے موقع پران کے درجات کی بلندی اوررہبر معظم انقلاب اسلامی کی صحت و تندرستی اوربا عزت  طول عمر کے لئے   کہ جن کی دانشمندانہ راہنمائیاں ہمیشہ   قوم کے لئےباعث سکون ہیں ؛ دعا گو ہوں ۔

News Code 4415

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha