ایران ایکسپو ۲۰۲۴  کے ایونٹ میں رضوی اینمل ہسبنڈری اینڈ  ڈیری انڈسٹریز کی شرکت

برآمدات کو فروغ دینے اورملک کے ساتھ ساتھ آستان قدس رضوی کے لئے زرمبادلہ لانے کے مقصد سے رضوی اینمل ہسبنڈری اینڈ ڈیری انڈسٹریز کمپنیوں نے ملک کی برآمداتی صلاحیتوں کے عنوان سے منعقدہ اسلامی جمہوریہ ایران کے سب بڑے برآمداتی ایونٹ اور چھٹی نمائش ایران ایکسپو۲۰۲۴ میں بھرپور انداز میں شرکت کی۔

عتبہ نیوز کی رپورٹ کے مطابق؛یہ نمائش تہران کے بین الاقوامی ایکسپو مرکز میں مؤرخہ ۲۷اپریل۲۰۲۴ سے یکم مئی۲۰۲۴  تک منعقدرہے گی،اس برآمداتی ایونٹ میں دنیا کے تقریبا۱۰۰ ممالک سے ۳۰۰۰ تاجروں اورملک کی ۸۰۰اعلیٰ برآمداتی کمپنیوں نے شرکت کی ہے ۔

رضوی اینمل ہسبنڈری اینڈ ڈیری انڈسٹریز کمپنی کے منیجنگ ڈائریکٹر نے بتایا کہ گذشتہ سال اس کمپنی کی جانب سے دوملین ڈالر کا زر مبادلہ برآمد کیا گیا، انہوں نے کہا کہ ۲۰۲۳ میں رضویاینمل ہسبنڈری اینڈ ڈیری انڈسٹریز نے ڈیری مصنوعات کی برآمدات میں بہت اچھی پوزیشن حاصل کی ہے ۔

جناب آرش فرزاد نیا نے مزید یہ بتایا کہ گذشتہ سال رضوی ڈیری مصنوعات افغانستان،ترکمنستان،پاکستان،عرب امارات اور عراق کو برآمد کی گئیں ۔

انہوں نے عالمی معیاروں کے مطابق انتہائی اعلیٰ قسم کی مصنوعات بنانے کو اس کمپنی کے ایجنڈے کی اہم ترین پالیسیوں میں سے قرار دیتے ہوئے کہا کہ باقاعدہ منصوبہ بندی اور پلاننگ کی گئی ہے کہ اس نمائش کے انعقاد کے دوران جہاں برآمداتی منڈیوں میں توسیع کی جائے گی وہیں پر دیگر ممالک  کے سرمایہ کاروں اور تاجروں کے ساتھ جو اس نمائش میں شریک ہیں تجارتی اور برآمداتی موضوعات پر مختلف ملاقاتیں اور میٹنگز بھی منعقد کی جائیں گی۔

رضوی اینمل ہسبنڈری اینڈ ڈیری انڈسٹریز کمپنی کے منیجنگ ڈائریکٹر نے اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ اس نمائش میں رضوی کمپنی کے اسٹال پر CIS ممالک خصوصاً روس کے سرمایہ کاروں اور تاجروں کے ساتھ متعدد میٹنگز منعقد کرنے کے انتظامات بھی کئے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ چھٹے ایران ایکسپو۲۰۲۴ ایونٹ کو اسلامی جمہوریہ ایران کی برآمداتی مصنوعات کا تعارف کرانے کے لئے ۲۷اپریل۲۰۲۴ سے یکم مئی ۲۰۲۴ تک تہران کے بین الاقوامی ایکسپو مرکز میں منعقد کیا گیا ہے ،اس ایونٹ میں دلچسپی رکھنے والے افراد رضوی اینمل ہسبنڈری اینڈ ڈیری انڈسٹری کمپنی کے اسٹال نمبر۸۱۲ کو جو کہ ہال نمبر۸اور۹ میں واقع ہے وزٹ کر سکتے ہیں ۔

News Code 4280

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha