جنت البقیع عالم اسلام کا کھویا ہوا خزانہ ہے جسے معاشرے میں متعارف کرایا جائے

بعثہ مقام معظم رہبری کے سربراہ نے حرم امام رضا علیہ السلام میں منعقدہ’’درآستان بقیع‘‘ نمائش کے وزٹ کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جنت البقیع میں مدفون شخصیات کا نہ پہچاننا ان کی قبور کو مسمار کرنے سے بھی بڑا ظلم ہے ۔

بعثہ مقام معظم رہبری کے سربراہ نے عتبہ نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے جنت البقیع کی مظلومیت اورلوگوں کو عالم اسلام کےاس عظیم خزانے کی شناخت نہ ہونے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ جنت البقیع سے متعلق مسائل میں سے ایک اہم مسئلہ یہ ہے کہ ہم جنت البقیع کو جس طرح سے ہے اسی طرح سے متعارف کرائیں، بقیع کی مظلومیت یہ ہے کہ اسے معاشرے میں صحیح طور پر متعارف نہیں ہونے دیا گیا۔

حجت الاسلام نواب نے اس بیان کے ساتھ کہ جنت البقیع میں ایسی عظیم ہستیاں مدفون ہیں جو کائنات میں کہیں بھی نہیں مل سکتی، کہا کہ چار معصوم امام(ع)،فاطمہ بنت اسد(س)،پیغمبر(ص) کی بیٹیاں،پیغمبر(ص) کی ازواج مطہرات،امیرالمومنین حضرت علی(ع) کی والدہ ماجدہ،جناب عباس(ع) کی والدہ،آئمہ معصومین(ع) کے اصحاب،اولاد اورازواج مطہرات یہ سب کے سب جنت البقیع میں مدفون ہیں۔

انہوں نے جنت البقیع میں مدفون  بعض شخصیات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ امام زین العابدین(ع) کے فرزند جناب حسین اصغر،محمد حنفیہ، پیغمبر(ص) کے چچا جناب اسماعیل عباس،امام صادق(ع) کے فرزند جناب اسماعیل اور غزوہ احد کے کچھ شہداء جنت البقیع میں مدفون ہیں۔

بعثہ مقام معظم رہبری کے سربراہ نے کہا کہ بقیع کی تخریب اور عالم اسلام کی ان عظیم ہستیوں کی شناخت کا نہ ہونا ان کی قبور کو مسمار کرنے سے بھی بڑا ظلم ہے ،انہوں نے مزید اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ خداوند متعال عنقریب باغ رسالت کے ان پھولوں کو دنیا والوں کے لئے آشکار کر دے گا۔

حجت الاسلام نواب نے اپنی گفتگو کے تسلسل میں حرم امام رضا علیہ السلام میں منعقدہ نمائش’’درآستان بقیع‘‘ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ یہ نمائش اپنی نوعیت کے اعتبار سے بہت اچھا کام ہے ہم جو کام بھی انجام دیں ہمیں اس کے حقیقی پہلوؤں اور اثرات کو مدّ نظر رکھنا چاہئے۔

انہوں نے اس بیان کے ساتھ کہ اس نمائش کے انعقاد کا مقصد مظلوم واقع ہونے کا اظہار کرنا نہیں ہے ،کہا کہ ہم جنت البقیع میں مدفون شخصیات کو معاشرے میں متعارف کرانا چاہتے ہیں تاکہ ان سے فیض حاصل کر سکیں ۔

گفتگو کے آخر میں انہوں نے آستان قدس رضوی، صوبہ خراسان کے دفتر مقام معظم رہبری،نمائش کے راویوں اور ان تمام لوگوں کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے اس نمائش کے انعقاد میں اہم کردار ادا کیا۔

یہ نمائش ماہ شوال کے آخر تک حرم امام رضا علیہ السلام کے صحن غدیر میں جاری رہے گی۔

News Code 4264

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha