عتبہ نیوز کی رپورٹ کے مطابق؛ اس جشن کا اہتمام حرم امام رضا علیہ السلام کے رواق دارالرحمہ میں کیاگیا تھا جس میں مختلف عرب ممالک بشمول لبنان،شام،یمن،عراق،بحرین،سعودی عرب اور کویت وغیرہ کے بچوں اور بچیوں نے ابن الرضا(ع) حضرت امام محمد تقی الجواد(ع) کی ولادت با سعادت کی خوشی میں جشن منایا۔
جشن کا آغاز قرآن کریم کی تلاوت سے ہوا جس کے بعد ’’خورشید ہشتم‘‘ نامی گروپ نے مل کر قصیدے اور اشعار پڑھے۔
جشن کے اختتام پر بچوں اور بچیوں میں مختلف مقابلے منعقد ہوئے اور جیتنے والوں کو مختلف انعامات اور متبرک تحائف سے نوازا گیا۔
آپ کا تبصرہ