رضوی یونیورسٹیوں اور پاکستانی یونیورسٹیوں کے مابین مشترکہ تعاون کی مفاہمتی یادداشت پر دستخط

ہائیر ایجوکیشن کمیشن آف پاکستان کے چیئرمین کاپاکستانی یونیورسٹیوں کے سربراہان کے ایک وفد کے ہمراہ آستان قدس رضوی کے علمی و تحقیقی مراکز کے ڈائریکٹر زکے ساتھ اجلاس منعقد ہوا،اس اجلاس کے دوران انہیں آستان قدس رضوی کے علمی و تحقیقاتی مراکز کی علمی صلاحیتوں سے آگاہ کیا گیا،اجلاس کے تسلسل میں علوم اسلامی رضوی یونیورسٹی اور بین الاقوامی یونیورسٹی امام رضا(ع) کے ساتھ تعاون کی دو مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط بھی کئے گئے۔

 عتبہ نیوز کی رپورٹ کے مطابق؛اس اجلاس کا انعقاد بروز ہفتہ مؤرخہ۲۰ جنوری۲۰۲۴ کو آستان قدس رضوی کی اسلامک ریسرچ فاؤنڈیشن کے شیخ بہائی ہال میں کیا گیا، جس میں انٹرنیشنل یونیورسٹی امام رضا(ع)کے ڈائریکٹر،علوم اسلامی رضوی یونیورسٹی کے ڈائریکٹر،آستان قدس رضوی کی اسلامک ریسرچ فاؤنڈیشن کے ڈائریکٹر اورآستان قدس رضوی کے ادارہ بین الاقوامی امور کے سربراہ نے شرکت فرمائی اور اپنے اپنے زیر انتظام اداروں کا تعارف کرایا۔

ہائیر ایجوکیشن کمیشن آف پاکستان کے چیئرمین جناب ڈاکٹر مختار احمدنے اس اجلاس کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ایران اور پاکستان کی نجی اور سرکاری یونیورسٹیوں کے درمیان مشترکہ تعاون سے دونوں ممالک کے مابین تعلقات میں مزید بہتری آئے گی،انٹرنیشنل یونیورسٹی امام رضا(ع)،علوم اسلامی رضوی یونیورسٹی اور آستان قدس رضوی کی اسلامک ریسرچ فاؤنڈیشن کے ڈائریکٹرز کی گفتگوسے میں نے یہ محسوس کیا ہے کہ آستان قدس رضوی کےر تعلیمی ادارے بہت اچھے اور معیاری ہیں۔

انہوں نے مزید یہ کہا کہ ہمارے درمیان  دینی و مذہبی حوالے سے بہت سارے مشترکات پائے جاتے ہیں جن کی وجہ سےباہمی مشترکہ تعاون کی راہ ہموار ہے ،میں نے  اپنے اس سات روزہ سفر کے دوران مختلف شعبوں جیسے ریسرچ،ٹیکنالوجی،تعلیم اور ثقافت سے متعلق کئی مفاہمتی معاہدے انجام دیئے ہیں۔

جناب مختار احمد نے دونوں ممالک کے پروفیسرز کے سالانہ مشترکہ اجلاس کی تجویز کا خیر مقدم کرتے ہوئے ایران کے وزیر تعلیم کے ساتھ ہونے والی گفتگو میں کہا کہ دونوں ممالک کی یونیورسٹیوں کے پروفیسرز اور چانسلرز کی مشترکہ میٹنگز سے جنہیں ایک سال پاکستان میں اور ایک سال ایران میں منعقد کیا جائے ، دونوں ممالک کے مشترکہ مسائل حل ہونے  کے ساتھ ساتھ مختلف شعبوں میں باہمی تعاون کی وجہ سے اچھے نتائج حاصل ہوں گے۔

انہوں نے تاکید کرتے ہوئے کہا کہ خداوند متعال نے دونوں ممالک کو بہت ساری نعمتوں اور صلاحیتوں سے نوازا ہے لہذامشترکہ طور پر ان وسائل اور صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے حقیقی اسلام کو فروغ دیا جائے ۔

News Code 3513

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha