اسلامک ریسرچ فاؤنڈیشن اور یونیسکو میں واقع ایرانی سفارت خانے کے مابین مشترکہ تعاون کا آغاز

آستان قدس رضوی کی اسلامک ریسرچ فاؤنڈیشن کے سربراہ نے بتایا کہ یونیسکو میں واقع ایرانی سفارتخانے اوراسلامک ریسرچ فاؤنڈیشن کے مابین مشترکہ تعاون کا آغاز ہو چکا ہے ۔

عتبه نیوز کی رپورٹ کے مطابق؛جناب ڈاکٹر احد فرا مرز قرا ملکی نے اس خبر سے متعلق اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ یونیسکو میں واقع ایرانی سفارتخانے کے ساتھ مشترکہ تعاون کے سلسلے میں یونیسکو میں تعینات ایرانی سفیر کے ساتھ یونیسکو کی علمی و ثقافتی حالت کا جائزہ لینے سے متعلق متعدد نشستیں اور مذاکرات کا انعقاد کیا گیا۔

انہوں نے گفتگو کو جاری رکھتے ہوئے اسلامک ریسرچ فاؤنڈیشن کا امام صادق(ع) یونیورسٹی اور شہید بہشتی یونیورسٹی کے نمائندوں کے ساتھ ہونے والے اجلاس کا بھی ذکر کیا۔

جناب قرا ملکی نے بتایا کہ آستان قدس رضوی کی اسلامک ریسرچ فاؤنڈیشن کا امام صادق(ع) اور شہید  بہشتی یونیورسٹی کے نمائندوں کے ساتھ ہونے والے  اجلاس کا موضوع میانی سبجیکٹس میں دینی تحقیقات پر اسٹڈیز کے لئے سیزن اسکول کا انعقاد تھا اور اس سلسلے میں یہ طے پایا کہ اس سیزن اسکول کے لئے ۵۴گھنٹوں پر مشتمل مطالعاتی پلان ترتیب دیا جائے ۔

News Code 3302

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha