عتبہ نیوز کی رپورٹ کے مطابق؛ ثامن ملک کی قدیمی ترین دواساز فیکٹریوں میں سے ایک ہے، جس کی تأسیس ۱۹۸۴ عیسوی میں ہوئی اور۱۹۹۲ میں ایران کے شہر مشہد مقدس میں باقاعدہ کام کا آغاز کیا،اس دواسازی کمپنی کا ہدف ملکی ادویات کی ضروریات کو پورا کرنا ہے۔اس دواساز کمپنی نے اپنی ۳۰ سال سے زائد عرصہ کی فعالیت کے دوران حضرت امام علی رضا(ع) کی عنایات اورماہراور ممتاز افرادکے ذریعہ ملک کے فارمیسی شعبے میں قابل قدر اقدامات انجام دیئے ہیں۔
ذیل میں مورخہ ۲۷ اگست کی مناسبت سے جو کہ فارمسٹ ڈے ہونے کے ساتھ زکریا رازی کی یاد منانے کا بھی دن ہے ، آپ کو ثامن دواساز کمپنی کی سرگرمیوں اور فارمیسی مصنوعات سے متعارف کرائیں گے جس نےملکی سطح پر ادویات کی درآمدات کو کم کرنے میں مؤثر کردار ادا کیا ہے ۔
فارمیسی کے مختلف شعبوں میں کی جانے والی فعالیت کا تعارف
ثامن دواسازی کمپنی نے۱۹۹۲ عیسوی میں ادویات کی مختلف مصنوعات جن میں زیادہ سرم(ڈرپ) شامل تھیں ان کی تیاری کے لئے۲۲ لائسنس حاصل کر کے فارمیسی سے متعلق سرگرمیوں کا آغاز کیا ،ثامن دواساز کمپنی کا ابتدائی ہدف جنگ یا قدرتی آفات جیسے مختلف بحران میں ہسپتالوں کی عمومی ضروریات کو پورا کرنا تھا،اس کمپنی نے آہستہ آہستہ مریضوں کی مختلف ضروریات کو پورا کرنے کے لئے مصنوعات کی تعداد،وزن اور ان کی پیکنگ کا دائرہ کار بڑھا دیا یہاں تک کہ اس وقت ۹۵ قسم کی مصنوعات اس کمپنی کے توسط سے تیار کی جاتی ہیں،جن میں دواسازکمپنی ثامن کی ۴۷ مصنوعات پہلی بار ملک میں تیار کی گئیں۔
مجموعی طور پر اس کمپنی کی تیار کردہ مصنوعات میں’’الیکٹرولائٹس اورغذائیت والے منرل سلوشنز ‘‘،’’ڈائلیسززسلوشنز‘‘،’’رقیق کرنے والے اور دھونے والے محلول‘‘،’’اینٹی بیکٹیریل‘‘،’’دردکش ادویات،اینٹی الرجی ادویات،اینٹی بخار ادویات‘‘،’’بی ھوشی کی ادویات‘‘،’’خون ساز اور پلازما میں اضافہ کی مصنوعات‘‘کے علاوہ چند دیگر موارد شامل ہیں جن میں ۵۰ سے زیادہ مصنوعات غذائیت والے منرل سلوشنز اور الیکٹرو لائٹ سپلیمنٹس کے زمرے میں شامل ہیں۔
قومی فوڈ اینڈ ڈرگ محکمہ کی جانب سے جاری کئے جانے والے اعداد و شمار کی رپورٹ کے مطابق جو کہ ہر سال شائع کی جاتی ہے ۲۰۲۲ میں انجکشن سے متعلق مصنوعات(L.V.P) بنانے والی کمپنیوں میں ثامن دوساز کمپنی نے دوسرا مقام حاصل کیا ہے ۔
ادویات میں مختلف قسم کی ڈرپس اہم اور بنیادی شمار کی جاتی ہیں
ثامن دوا ساز کمپنی کے ریکارڈ سے پتہ چلتا ہے کہ کس طرح اس کمپنی نے اس ملک کی عوام کے لئے مسلسل اور انتھک محنت کے ذریعہ تزریقی سلوشنز یعنی مختلف قسم کی ڈرپس فراہم کرنے میں کتنا اہم کردار ادا کیا،کیونکہ یہ ڈرپس ان بنیادی ادویات میں سے ہیں جن کی ہسپتالوں کو ہمیشہ ضرورت رہتی ہے اور بروقت ،مناسب اور مستقل رسائی میں کمی کی وجہ سے معاشرے میں صحت اور علاج و معالجہ میں ناقابل تلافی نتائج پیش آسکتے ہیں،اس لئے ان اسٹریٹجک مصنوعات میں اب بھی ثامن کمپنی کی مصنوعات کو اہم ترین مصنوعات جانا جا سکتا ہے ۔
حالیہ چند برسوں میں ملکی سطح پر ڈرپس پروڈکشن لائن میں کمی کے دوران ثامن کمپنی حتی سرکاری تعطیلات میں بھی چوبیس گھنٹے کام میں مشغول رہی اور جیسا کہ کرونا وائس پھیلنے کے چند ماہ بعد ثامن دواساز کمپنی میں مختلف قسم کی ڈرپس تیار کرنے میں ۵۱ فیصد تک اضافہ دیکھنے میں آیاجس سے بحران کے دنوں میں اس کمپنی کے ملازمین کی جہادی سرگرمیاں ظاہر ہوتی ہیں ،اس وقت یہ کمپنی موجودہ معیاروں کے مطابق روزانہ بوٹل اور تھیلی کی صورت میں مختلف قسم کی ڈیڑھ لاکھ ڈرپس کو مختلف وزن میں تیار کرتی ہے ۔
خاص امراض سے متعلق ادویات کی تیاری کو ترجیح دی جاتی ہے
آستان قدس رضوی کی ملکیت ہونے اوراس کی اعلی ثقافت کو مدّ نظر رکھتے ہوئے ثامن دوا ساز کمپنی میں جہاں معمول کی کاروباری پالیسیوں پر توجہ دی جاتی ہے وہیں مریضوں اور معاشرے کے پسماندہ افراد کی حمایت اور مدد کا بھی خاص خیال رکھا جاتا ہے اس لئے مخصوص امراض اور مریضوں کے لئے ادویات کی تیاری کو ہمیشہ ترجیح دی جاتی ہے ، اسی سلسلے میں ملک میں پائی جانے والی دو بیماریوں کو جن میں ’’گردےکی امراض‘‘ اور’’سسٹک فائبروسس‘‘ شامل ہے ان میں مبتلا مریضوں کو کمپنی کی خصوصی حمایت شامل رہتی ہے ،ان مریضوں کو درکار اہم ادویات ملک میں پہلی بار ثامن دواساز کمپنی کی جانب سے تیار کی گئیں۔
نئی ادویات کی پیداوار کا آغاز
حالیہ برسوں میں اس کمپنی میں طبی برادری کے ساتھ رابطہ کا نیا طریقہ کار اپنا گیا ہے جس میں بیماروں کی فاؤنڈیشنز سے لے کر ڈاکٹروں اور طبی عملے کی خصوصی آرگنائزیشنز تک رابطہ کیا جاتا ہے تاکہ ان کی ضروریات اور مشکلات سے آگاہ رہیں اوراگر ممکن ہو تو ان کے مسائل کے حل کے لئے ضروری اقدامات انجام دیں،اسی نقطہ نظر سےملک میں جن مصنوعات اور ادویات کی ضرورت ہوتی ہے ان کی نشاندہی کرنے کے بعد عملی قدم اٹھایا جاتا ہے ،’’سسٹک فائبروسس‘‘ کے مریضوں کی ادویات اور’’اوپن ہارٹ سرجری سلوشنز‘‘ کی تیاری میں ثامن دوا ساز کمپنی کی شرکت ایک واضح مثال ہے ،البتہ ثامن دوا ساز کمپنی اپنے نئے پروجیکٹ میں معاشرے کی ان ضروریات کو پورا کرنے کی کوشش کرتی ہے جنہیں دیگر کمپنیاں اتنی توجہ نہیں دیتی اور یہی وجہ ہے کہ ان مصنوعات میں ملک کو خود کفیل بنانے میں ثامن دواسازی کمپنی کا نمایاں ریکارڈ موجود ہے ۔
اہم اور بنیادی مصنوعات کا انتخاب
جملہ ایسی ادویات جنہیں پہلی بار ثامن دوا ساز کمپنی نے ملک میں ادویات کی کمی کو پورا کرنے کے لئے تیار کیا تھا ان میں ’’پیریٹونیل ڈائلیسزز سلوشن کی ۱،۲ اور ۳ قسمیں شامل ہیں‘‘،’’سوڈیم کلورائیڈ سلوشن؛جو کہ سسٹک فیبروزیس کے مریضوں کا پہلی اور اہم ترین دوا ہے جوماضی میں حتی درآمداتی شکل میں بھی دستیاب نہیں تھی‘‘،’’CIPROFLOXACIN انجکشن سلوشن اورتیار میٹرونیڈازول انجکشن سلوش؛ دو ایسے اسٹیٹجک اور ایٹی بائیوٹک انجکشن ہیں جو ماضی میں درآمدات کے ذریعہ فراہم کئے جاتے تھے‘‘،’’جدیدانسانی ترکیب پر مشتمل سوماٹروپین؛نئی انسانی ترکیب سے رشد کرنے والا ہارمون جیسے ماضی میں درآمد کیا جاتا تھا‘‘،’’اسٹامنوفن انجکشن جو کہ ۱۰،۵۰ اور۱۰۰ کی مقدار میں ہر عمر کے مریض کے لئے تیار کیا گیا اور یورپین استعمال کے پیٹرن کے مطابق ہے‘‘،’’کارڈیپلجک سلوشن اور پلاسما لائٹ سلوشن دو ایسی ادویات ہیں جو اوپن ہارٹ سرجری میں استعمال ہوتی ہیں‘‘،’’زیادہ حجم کے ساتھ جراثیم سے پاک سلوشنز جنہیں پیشاب کی نالی کی سرجری میں استعمال کیا جاتا ہے ‘‘شامل ہیں۔
مستقبل میں ثامن دواسازکمپنی کی قابل توجہ برآمدات
ثامن دواسازکمپنی کی تیار کردہ مصنوعات ملک بھر میں وزارت صحت کی طرف سے لائسنس یافتہ کمپنیوں اور وزارت صحت کی نگرانی میں تقسیم کی جاتی ہیں اورخود ثامن کمپنی ان مصنوعات کی تقسیم میں شامل نہیں ہے، اس وقت ثامن دوا ساز کمپنی ؛ ادویات تقسیم کرنے والی ۱۲ کمپنیوں کے ساتھ تعاون کر رہی ہے جن میں ’’یارا طب ثامن‘‘ اہم ترین کمپنی ہے ۔
یہاں یہ بات قابل توجہ ہے کہ ثامن دوا سازی کمپنی کی کوشش ہے کہ ملکی ضروریات کو پورا کرنے کے بعد،مصنوعات کی پیداوار میں اضافے کے ساتھ اور برآمدات کے لئے ضروری لائسنس حاصل کرنے کے بعد انہیں خطے کے ہمسایہ ممالک کو برآمد بھی کرے ،اس طرح ملک کے لئے کرنسی میں بھی اضافہ کرے گا ، اس مقصد کے لیے بالترتیب ایران کا GMP اسٹینڈر اور پھر یورپی GMP حاصل کرنے کا طریقہ کار کمپنی کے ایجنڈے اور مستقبل کے وژن میں شامل ہے۔
آپ کا تبصرہ