عتبہ نیوز کی رپورٹ کے مطابق؛ جناب خلیل جعفر جو کہ کینیا میں پیدا ہوئے اور اپنی زندگی کا ۳۰ سال سے زائد عرصہ کینیڈا میں گزارا اور اس وقت کینیڈین شہری شمار ہوتے ہیں۔
جناب خلیل ۱۵ سال قبل مشہد مقدس اور حرم امام رضا(ع) کی زیارت سے مشرف ہوئے اور اُس دوران انہوں نے آستان قدس رضوی کے میوزیم کا بھی وزٹ کیا ،تب سےانہوں نے یہ فیصلہ کیا کہ اپنی قیمتی ڈاکٹ ٹکٹوں اور ڈاک لفافوں کے مجموعہ کو رضوی ڈاک ٹکٹ اور سکّوں والے خزانے میں عطیہ کریں گے۔
جناب خلیل جعفر نے گفتگو کے دوران دنیا بھر کے تمام قیمتی مجموعہ رکھنے والے افراد کو دعوت دی کہ وہ بغیر کسی پریشانی کے اپنے اپنے قیمتی مجموعہ کو اس میوزیم میں محفوظ رکھ سکتے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ جنگوں کے دوران عجائب گھروں اور میوزیمز کو لوٹ لیا جاتا ہے لیکن یہاں یعنی حرم امام رضا(ع) میں تمام اشیاء کوعطیہ کرنے والے کے نام کے ساتھ بہترین طریقے سے محفوظ رکھا جاتا ہے ۔
جناب خلیل جعفر نے مزید یہ کہا کہ میں اپنے قیمتی ڈاک ٹکٹس کے مجموعہ کو یہاں پر عطیہ کر کے بہت اچھا محسوس کر رہا ہوں ۔
آستان قدس رضوی کے مرکزی میوزیم کے ڈاکٹ ٹکٹس اور سکّوں والے خزانے کے سربراہ جناب محمد حسین یزدی نژاد نے عطیہ کئے گئے ڈاکٹ ٹکٹس کے مجموعے کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹ ٹکٹس کایہ مجموعہ انگلینڈ،یوگنڈا،کینیا،تنزانیہ،متحدہ امارات،انگلینڈ کے جزیرہ جرسی اور چند دوسرے افریقی ممالک کے مہر والے ڈاک لفافے پر مشتمل ہے جن پر خطرے سے دوچارجنگلی جانوروں،تتلیوں،مقامی ملبوسات اور روایتی اشیاء کی تصاویر سے نمائش کی گئ ہے ۔
انہوں نے عید الفطرکے موقع پر کینیڈین حکومت کی طرف سے چھاپے گئے ڈاکٹ ٹکٹس اورشارجہ کے امیرنشین کے توسط سے شہشاہی سلطنت کے زوال کے ۲۵۰۰ سال مکمل ہونے پر چھپنے والی ڈاک ٹکٹوں کوجملہ اسی مجموعہ کا حصہ قرار دیا۔
جناب یزدی نژاد نے اس مجموعہ کی سب سے قدیمی چیز کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ سب سے قدیمی مہر والا ڈاک لفافہ زنگبار جزیرہ کا ہے جو اس وقت تنزانیہ کا حصہ شمار کیا جاتا ہے ،یہ ڈاک لفافہ ۱۹۳۷ میں ڈاک بھیجنے کے لئے استعمال ہوا اور اس پورے مجموعہ میں یہ نایاب ڈاک لفافہ ہے ۔
انہوں نے گفتگو کو جاری رکھتے ہوئے بتایا کہ اس ڈاک لفافے پر لگی ڈاک ٹکٹ اُسی سال یوگنڈا،تنزانیہ اور کینیامیں چھاپی گئی تھی جس پر چھٹے جرج اور الیزبتھ کی شادی کی تصویر ہے جسے ۸۵ سال سے زیادہ کا عرصہ گزر چکا ہے ۔
جناب یزدی نژاد نے مزید یہ بتایا کہ اس مجموعے کے اضافہ ہونے سے آستان قدس رضوی کے سکّوں اور ڈاک ٹکٹس کا خزانہ مزید مستحکم ہوا ہے ،انہوں نے اس طرح کے مجموعہ رکھنے والوں کو دعوت دی کہ وہ بھی اپنے اپنے قیمتی اور ارزشمند مجموعوں کو رضوی میوزیم میں جمع کروا کر اس ثقافتی ورثہ کو مستحکم بنائیں۔
آپ کا تبصرہ