تیسری بین الاقوامی امام رضا(ع) اور عصری علوم کانگریس میں مقالات جمع کرانے کی آخری تاریخ۲۱ نومبرہے

تیسری بین الاقوامی امام رضا(ع) اور عصری علوم کانگریس میں مقالات جمع کرانے کی آخری تاریخ رواں سال کے نومبر مہینے کی۲۱ تاریخ تک ہے۔

عتبہ نیوز کی رپورٹ کے مطابق؛ بین الاقوامی امام رضا(ع) اور عصری علوم کانگریس کا انعقاد امام رضا(ع) انٹرنیشنل یونیورسٹی کے تعاون  سے کیا گیا ہے جس میں تمام دانشور حضرات، محققین اورطلباءمختلف علوم کے نقطہ نظر سے حضرت امام رضا(ع) کی سیرت اور تعلیمات پرمبنی اپنے اپنےمضامین اور مقالات کا خلاصہ ۶ نومبرتک بھیج سکتے ہیں اور مکمل مضامین رواں سال کے ۲۱ نومبر تک بھیجنا ضروری ہیں۔

کانگریس میں شرکت کے خواہاں افراد؛ معاشیات، منیجمنٹ، تربیتی علوم، علم نفسیات، سماجی علوم، سیاسی علوم، قانونی علوم، طبی علوم، مواصلاتی علوم، عسکری علوم،آرٹ،فن تعمیر اور شہری منصوبہ بندی،زندگی کی تاریخ، خاندان اورفرزند وغیرہ  کے مختلف موضوعات پرامام رضا(ع) کی تعلیمات اور زندگی سے متعلق مضامین اور مقالات کانگریس کی ایمیل science@imamreza.ac.ir پر بھیج سکتے ہیں۔

اس بین الاقوامی تقریب کا انعقادمختلف علوم کے مختلف موضوعات میں عالم آل محمد(ص) کی زندگی اور تعلیمات سے متعلق کیا گیا ہے ،قومی اور بین الاقوامی محققین اورممتاز شخصیات کی موجودگی میں علمی نشستوں کا انعقاد، امام رضا(ع) کے علوم و معارف میں تحقیق اور اسٹڈی کی مہارت،برترین  اور بہترین کتب ، تھیسزز اور مضامین کی حمایت اور اعزاز سے نوازنا، امام رضا(ع) اورعصری علوم میگزین اور دیگر تحقیقاتی جرائد میں بہترین مضامین اور مقالات کی اشاعت اور علمی ڈیٹابیس میں انڈیکسنگ جیسےجملہ  اقدامات  اور پروگرامز ہیں جو اس کانگریس کا حصہ ہیں۔

کانگریس سے متعلق مزید معلومات کے لئے کانگریس کی ویب سایٹ  www.science.imamreza.ac.ir  تمام محققین اور اہلبیت (ع) کی تعلیمات اور طرز زندگی سے دلچسپی رکھنے والوں کے لئے دستیاب ہے ،اس کے علاوہ کانگریس سے متعلق ہر قسم کے سوالات کے جوابات اور راہنمائی کے لئے  ٹیلی فون نمبر ۰۵۱۳۸۰۴۱ اور داخلی نمبر۳۱۲۰ پر رابطہ کر سکتے ہیں۔

News Code 2525

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha