فرانسیسی ڈاکٹر حرم امام رضا (ع) میں مشرف بہ اسلام

حرم حضرت امام رضا علیہ السّلام میں ماہ صفر المظفر کے آخری عشرے کی مجالس کے دوران، فرانس سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر نے اسلام قبول کر لیا۔

آستان قدس رضوی نیوز کی رپورٹ کے مطابق، حرم حضرت امام رضا علیہ السّلام میں ماہ صفر المظفر کے آخری عشرے کی مجالس کے دوران، فرانس سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر نے اسلام قبول کر لیا ہے۔

۴۰ سالہ فرانسیسی ڈاکٹر نے، دین اسلام کے ابتدائی مطالعہ اور اس عظیم الہٰی دین سے واقفیت کے بعد حرم حضرت امام رضا علیہ السّلام مشہد مقدس میں آ کر شہادتیں زبان پر جاری کیں اور دین اسلام کو بہترین دین قرار دیتے ہوئے مسلمان ہو گئے۔

اس دوران فرانسیسی ڈاکٹر کے سوالات کے جوابات کا انتظام بھی کیا گیا جہاں مذہبی اسکالرز نے انہیں اطمینان بخش جوابات بھی دیئے۔

آخر میں، دین اسلام کو بطور دین قبول کرنے کے بعد، فرانسیسی ڈاکٹر کو قرآن مجید، حرم حضرت امام رضا علیہ السّلام کی جانب سے لوح تقدیر اور ان کی ضرورت کی فرانسیسی اور انگریزی زبانوں میں مختلف کتابیں ہدیہ کے طور پر دیں۔

News Code 2223

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha