جناب جلیل علی نژاد نے عتبہ نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چار موکبوں کے علاوہ خواتین کے لئے مخصوص حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیھا کے نام سے پانچواں موکب شلمچہ بارڈر پر ابا عبداللہ الحسین علیہ السلام کے زائرین کو خدمات فراہم کرے گا. انہوں نے مزید یہ بتایا کہ چذابہ بارڈر پر حضرت رضا علیہ السلام کے نام سے بہت بڑا موکب لگایا گیا ہے جس کی سرپرستی آستان قدس رضوی کے خدام کر رہے ہیں. انہوں نے کہا کہ رواں سال صوبہ خوزستان میں عوامی تعاون سے سات سو سے زائد موکب لگائے گئے ہیں جو صوبہ میں مختلف جگہوں پر خدمات دے رہے ہیں.
گفتگو کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ خوش قسمتی سے اب تک بارڈر پر خدمات فراہم کرنے میں کوئی مشکل پیش نہیں آئی، اگرچہ موسم کافی گرم ہے اس کے باوجود بھی بہترین طریقے سے زائرین کی پذیرائی کی جا رہی ہے. صوبہ خوزستان کے خدماتی مراکز کے سربراہ نے اربعین حسینی کے موقع پر بارڈر پر دی جانے والی خدمات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ۵ کلومیٹر طویل سائبان کی تنصیب اور فوگنگ ڈیوائس کی تنصیب ان اقدامات میں سب سے اہم ہیں اور اس کے علاوہ آستان قدس رضوی کے محترم متولی کےحکم سے موکبوں کے ایئر کنڈیشنر کے مسئلے کو بھی حل کرکے بہترین سروس فراہم کی جا رہی ہے۔ انہوں نے زائرین کی پذیرائی کے لئے ضروری سامان فراہم کرنے پر آستان قدس رضوی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ گوشت، چاول، منرل واٹر اور دیگر ضروری اشیاء کی فراہمی سے زائرین کی بہتر انداز میں پذیرائی کی بہت مدد ملی ہے.
جناب علی نژاد نے بتایا کہ آستان قدس رضوی کی جانب سے موکبوں کے لئے دس ٹن چاول اور ایک ملین منرل واٹر کی بوٹلیں بھیجی گئی ہیں، اس کے علاوہ چینی، دالیں اور چائے بھی صوبہ خوزستان کے موکبوں کو بھیجی گئی ہے.
آپ کا تبصرہ