عتبہ نیوز کی رپورٹ کے مطابق؛ اسلامی جمہوریہ پاکستان کی مختلف یونیورسٹیوں کے پروفیسرز کا ایک وفد جو کہ امام رضا(ع) انٹرنیشنل یونیورسٹی کی اسٹوڈنٹ آرگنائزیشن(بسیج دانشجوئی) کی دعوت پر مشہد مقدس تشریف لایا تھا؛ وفد نے گذشتہ روز یونیورسٹی کا دورہ کیا اور یونیورسٹی کے مختلف حصوں کا وزٹ کرنے کے ساتھ برادران یونٹ کے شہید چمران ہال میں مشترکہ طور پر ایک اجلاس بھی منعقد ہوا جس میں یونیورسٹی کی تعلیمی و تحقیقاتی سرگرمیوں کے بارے میں وفد کو بریفنگ دی گئی۔
جناب ڈاکٹر سید حسن رضا نقوی جو کہ اس وفد کی سربراہی کر رہے تھے انہوں نے پاکستانی یونیورسٹیوں کی موجودہ صورتحال کے بارے میں تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ پاکستانی یونیورسٹیوں کے پروفیسرز اور اسٹوڈٹنس کی خواہش ہے کہ ایران کی یونیورسٹیوں کے ساتھ علمی و ثقافتی تعلقات قائم کئے جائیں ، GEST کی تعلیمی ٹیم کے ڈائریکٹر کی حیثیت سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ انہیں بھرپور امید ہے کہ امیدوار طلباء کی کچھ تعداد بین الاقوامی یونیورسٹی امام رضا(ع) میں داخلہ لے کر اپنی تعلیم کو اس یونیورسٹی میں جاری رکھ سکیں۔
اس اجلاس کے دوران بین الاقوامی امور کے سربراہان،دفتر نظامت و تعلقات عامہ اور شعبہ انگلش زبان کے ڈائریکٹرز نے یونیورسٹی کی علمی حیثیت ، موجودہ صورتحال اور غیرملکی طلباءکے داخلے کی شرائط سے متعلق رپورٹ پیش کی، اور ساتھ میں امام رضا(ع) بین الاقوامی یونیورسٹی اور پاکستانی یونیوورسٹیوں کے مابین علمی و تحقیقاتی تعاون پر آمادگی کا اظہار کرتے ہوئے اسے باقاعدہ طور پر ایک مفاہمتی قرارداد کی صورت میں فروغ دینے کا کہا جس کا پاکستانی وفد نے خیرمقدم کیا۔
ان پروفیسرز نے اجلاس کے بعدحرم امام رضا(ع) کے مہمانسرا میں امام رضا(ع) کے بابرکت سفرہ پر کھانا بھی تناول فرمایا؛ جس کا اہتمام بین الاقوامی یونیورسٹی امام رضا(ع) کے تعاون سے کیا گیا تھا۔
آپ کا تبصرہ