آسٹریا کے شہر ویانا میں منعقدہ وی ایچ برلین کانفرنس میں رضوی یسٹ کمپنی کی شرکت

یسٹ انڈسٹری کی جدید ترین مصنوعات سے آشنائی حاصل کرنے کی غرض سے رضوی یسٹ کمپنی کے تین رکنی وفد نے آسٹریا کے شہر ویانا کی میزبانی میں منعقد کی جانے والی وی ایچ برلین کانفرنس میں شرکت کی۔ آستان نیوز کی رپورٹ کے مطابق؛اس کانفرنس میں رضوی یسٹ کمپنی کی ٹیم نے یسٹ مصنوعات کے میدان میں اپنی تازہ ترین پیداوار اور اپنی پروڈکشن لائن میں جدیدترین ٹیکنالوجی اور وسائل سے استفادہ سے متعلق ایک جامع رپورٹ اور ایک آرٹیکل پیش کیا۔

رضوی یسٹ کی برآمداتی منڈیوں میں توسیع

رضوی یسٹ کمپنی کے سی ای او نے اس یسٹ انڈسٹری کو ہائی ٹیکنالوجی والی صنعتوں میں   قرار دیتےہوئے  کہا کہ گذشتہ ۲۲ سالوں میں اس کمپنی کے اندر پیداواری معیار کو بڑھانے کے لئے جو اقدامات انجام دیئے گئے ہیں ان سے رضوی  یسٹ مصنوعات کو عالمی سطح پر مقبولیت حاصل ہوئی ہے ۔

جناب محمد صادق مروارید نے بتایا کہ دنیا میں سالانہ اور ہر چھ ماہ بعد یسٹ بنانے والی بڑی کمپنیاں اپنی تازہ ترین پیدواری مصنوعات سے آگاہ کرنے کے لئےمتعدد کانفرنسز کا انعقاد کرتی ہیں، یہ کمپنی جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کے ذریعہ اپنی پیداواری کارکردگی کو بڑھانے اور بین الاقوامی حریفوں کے درمیان قیمت کو کم کرنے کے لئے ان کانفرنسزمیں شرکت کرتی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ اس دو روزہ کانفرنس میں دنیا کے چار براعظموں کی مشہورترین یسٹ بنانے والی کمپنیوں نے اپنے اپنے تازہ ترین علمی نتائج کو پیش کیا۔

رضوی یسٹ کمپنی کے سی ای او نے مصنوعات کے معیار کو بہتر بنانے اور برآمداتی منڈیوں کی توسیع میں ان کانفرنسز میں شرکت کے اثرات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ رضوی یسٹ کمپنی کی مصنوعات معیاری اورجدید علم پر استوار ہونے کی وجہ سے تازہ ترین علمی اور سائنسی نتائج سے استفادہ اوریونیورسٹیوں اور بین الاقوامی اداروں کے ساتھ مؤثر تعلقات سے جدید مصنوعات کےپیداواری معیار میں مزید بہتری لانے  اور مواد کو ضایع ہونے سے بچانے میں بہت اہم اور مؤثر واقع ہو سکتی ہیں۔ 
انہوں نے کہا کہ غیرملکی سیمینارز اور کانفرنسوں میں کمپنی کو عالمی سطح پر ایک کامیاب ایرانی صنعت کارکے عنوان سے متعارف کرانے اور دنیا بھر کی جدید منڈیوں میں حاضر ہونے کے مواقع اور شرائط فراہم ہوتی ہیں۔
جناب مروارید نے مزید یہ بتایا کہ اسی چیز کو مدّ نظر رکھتے ہوئے رضوی یسٹ کمپنی کی برآمداتی منڈیوں کو توسیع دینے کے لئے بات چیت جاری ہے۔

  یسٹ بنانے والی مشہور کمپنیوں کے ساتھ بات چیت اور مشاورت

انہوں نےاس کانفرنس کے موقع پر یسٹ بنانے والی ممتاز کمپنیوں کے ساتھ ہونے والی بات چیت اور مشاورت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اس سلسلے میں ’’لالمنڈ کینیڈا‘‘ کمپنی کے نمائندوں کے ساتھ مصنوعات کے معیار کو بڑھانے کے لئے تجربات کے تبادلہ کے ساتھ ساتھ ’’اشپیگل مائر‘‘ اور’’طراحی فریکو‘‘ کمپنیوں کے ساتھ پروڈکشن لائن کے فروغ اور پیداور میں اور ان کے استعمال کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا  گیا  ۔
جناب مروارید کا کہنا تھا کہ ’’لسافر فرانسہ‘‘ ایک ایسی بڑی   کمپنی ہے جس کے نمائندوں کے ساتھ نئی برآمداتی منڈیوں کی شناخت اور صارفین کی توقعات کو جاننے کے لئ ایک میٹنگ بھی منعقد ہوئی۔

انہوں نے جدید ترین بیکنگ یسٹ پر مبنی پیداواری مصنوعات کے میدان میں داخل ہونے کی اہمیت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اس سلسلے میں چین کی ’’انجل‘‘ کمپنی اور انگلینڈ کی ’’ای بی ماوری‘‘ کمپنی کے ساتھ مشاورت کی گئی۔

مروارید نے گفتگو کو جاری رکھتےہوئے کہا کہ جدید مصنوعات کے میدان میں جراثیم کی آلودگی کو کم کرنے اورقدرتی اینٹی فوم کی تیاری کے سلسلے میں بائیوٹیکنالوجی کمپنی’’بٹاٹک‘‘ کے ساتھ بھی میٹنگ رکھی گئی۔

News Code 1245

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha