-
روضہ مبارک حضرت عباس(ع): اربعین کے احیاء میں ۲۲۰۱۹۱۴۶ زائرین نے شرکت کی
روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے جنرل سکرٹریٹ کی آج بروز بدھ (۲۰ صفر ۱۴۴۵ھ) بمطابق (۶ ستمبر ۲۰۲۳ء) کو جاری پریس ریلیز میں بتایا گيا ہے کہ زائرین کی گنتی کے الیکٹرونک نظام سے حاصل ہونے والے اعداد وشمار کے مطابق اربعین امام حسین(ع) کے احیاء میں ۲۲,۰۱۹,۱۴۶ زائرین نے شرکت کی۔ واضح رہے یہ اعداد وشمار صرف آج دوپہر ۱۲بجے تک کا ہے جبکہ ابھی تک زائرین اربعین کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔
-
میرجاوہ بارڈر پر پاکستانی زائرین کی پذیرائی
ہزاروں کی تعداد میں پاکستانی زائرین ایرانی بارڈرز کے ذریعہ کربلائے معلی تشریف لے جاتے ہیں؛ بارڈر کراس کرتے وقت ان زائرین کا شاندار استقبال کیا جاتا ہے اور حضرت امام علی رضا علیہ السلام کے متبرک پرچم کے سائے میں ان تمام زائرین کی بھرپور انداز میں پذیرائی کی ہوتی ہے. میرجاوہ بارڈر پر واقع رضوی زائر سرا آستان قدس رضوی کا سب سے بڑا اور مجہز ترین مہمانسرا ہےجس میں زائرین کی بہترین انداز میں پذیرائی کا اہتمام کیا گیا ہے
-
ذی قار گورنریٹ کے ۳۰۰۰ مواکب نے زائرینِ اربعین کو خدمات فراہم کیں
ذی قار گورنریٹ کے ۳۰۰۰ مواکب نے چہلم امام حسین(ع) کے احیاء کے لیے پیدل کربلا جانے والے زائرین کو خدمات فراہم کیں۔
-
راہِ بہشت:
پیدل کربلا جانے والے زائرین مثنیٰ گورنریٹ میں داخل ہو چکے ہیں
چہلم امام حسین(ع) کے احیاء کے لیے پیدل کربلا جانے والے زائرینِ اربعین مثنیٰ گورنریٹ کے پہلے علاقے ناحية الدراجي میں داخل ہو چکے ہیں۔
-
ایرانی پاور لفٹنگ چیمپئن نے اپنا میڈل آستان قدس رضوی کے میوزیم کو ہدیہ کر دیا
ایرانی پاور لفٹنگ چیمپئن ۲۰۲۳ء رامین فرج نژاد نے آستان قدس رضوی کے عہدیداروں اور ایران باڈی بلڈنگ فیڈریشن کی موجودگی میں دنیا کی سب سے مضبوط مردوں کی چیمپئن شپ "پاور لفٹنگ چیمپئن شپ ۲۰۲۳ء" کا تمغہ آستان قدس رضوی کے میوزیم کو ہدیۃً پیش کر دیا۔
-
ہزاروں مومنین نے روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے جوار میں عید غدیر کا پرمسرت دن منایا
خوشیوں بھرے ماحول میں ملک کے مختلف علاقوں اور بیرون ملک سے آئے ہوئے زائرین نے اس بابرکت دن میں روضہ مبارک میں حاضری کا شرف حاصل کیا۔
-
حرم امام رضا(ع) کا صحن قدس؛ بین الاقوامی کانفرنس’’قدس،ادیان و مذاہب کا مشترکہ ورثہ‘‘ کا میزبان
حرم امام رضا علیہ السلام کا صحن قدس ؛ مسئلہ فلسطین اور مسجد الاقصیٰ سے اہلبیت (ع) کے پیروکاروں کے اعتقاد اور محبت کی علامت ہے ،یہ صحن عالمی یوم قدس کے موقع پر بین الاقوامی کانفرنس’’قدس، ادیان و مذاہب کا مشترکہ ورثہ‘‘ کا میزبان تھا کہ جس میں اسلامی ممالک کے سفیروں،دانشوروں اور مختلف قوموں سے تعلق رکھنے والے فعّال افراد نے شرکت کی۔
-
شب ولادت امام حسین(ع) کی مناسبت سے حرم امام رضا(ع) میں جشن کا سماں
شب ولادت با سعادت امام حسین علیہ السلام کی مناسبت سے حرم امام رضا(ع) میں چراغانی کی گئی،اس شب میں زائرین کی کثیر تعداد امام رضا(ع) کے نورانی حرم میں حاضر ہوئی اور امام حسین علیہ السلام کی ولادت کی مناسبت سے ثامن الحجج حضرت علی بن موسیٰ الرضا علیہ السلام کو مبارک باد پیش کی۔
-
حرم رضوی کے رواق نجمہ خاتون میں حضرت امام حسین(ع) کی ولادت کی مناسبت سے جشن کا انعقاد
حضرت امام حسین علیہ السلام کی ولادت با سعادت کی مناسبت سے حرم امام رضا(ع) کے رواق نجمہ خاتون میں خواتین کے لئے خصوصی جشن کا انعقاد کیا گیا۔
-
حرم امام رضا(ع) میں عید بعثت پیغمبر اکرم(ص) کی مناسبت سے خصوصی تقریب کا انعقاد
بروز جمعہ مؤرخہ ۱۷ فروری ۲۰۲۳ کو حرم امام رضا(ع) کے دارالمرحمہ میں عید بعثت پیغمبر اکرم(ص) کی مناسبت سے عرب زبان زائرین کے لئے خصوصی تقریب منعقد کی گئی۔
-
عالم اسلام کے فرزندوں کا حرم امام رضا(ع) میں عظیم اجتماع+ویڈیو
عشرہ فجر کی مناسبت سے عالم اسلام کے ۲۱ ممالک کے بچوں کا حرم امام رضا علیہ السلام کے رواق غدیر میں عظیم اجتماع منعقد ہوا۔
-
عالم اسلام کے فرزندوں کا حرم امام رضا(ع) میں عظیم اجتماع
عشرہ فجر کی مناسبت سے عالم اسلام کے 21 ممالک کے بچوں کا حرم امام رضا علیہ السلام کے رواق غدیر میں عظیم اجتماع منعقد ہوا۔