حرم امام رضا علیہ السلام
-
"مہد الرضا (ع)" آج عالم اسلام میں قرآن کریم کی تلاوت کا سب سے بڑا نیٹ ورک
آستان قدس رضوی (ع) میں مرکز برائے قرآنی امور کے مدیر نے کہا: آج عالم اسلام میں قرآن کریم کی تلاوت کا سب سے بڑا نیٹ ورک مہد الرضا (ع) ہے جو آستان قدس رضوی (ع)میں موجود مرکز برائے قرآنی امور کے زیر انتظام فعالیت انجام دیتا ہے۔ اس قرآنی مرکز کے نہ صرف پورے ایران میں بلکہ بیرون ملک بھی شعبے موجود ہیں۔
-
مجاہدینِ اسلام کی فتح کے لئے حرم امام رضا(ع) میں دعا و مناجات کا انعقاد
روضہ منورہ امام رضا علیہ السلام میں صیہونی غاصب و ظالم حکومت کے ظلم و بربریت کے خلاف اور مجاہدینِ اسلام کی نصرت و فتح کے لئے خداوند متعال کی بارگاہ میں دعا و مناجات کا پروگرام منعقد کیا گیا۔
-
حرم امام رضا (ع) میں ۱۸ ممالک سے آنے والے معتکفین کی میزبانی کا خصوصی اہتمام
حرم امام رضا علیہ السّلام کے معاون نے کہا ہے کہ آستانہ قدس رضوی میں معتکفین کی تعداد بڑھا کر ۱۵۰۰ نفر تک پہنچا دی گئی ہے اور ایران اور مختلف ممالک سے حرم امام رضا علیہ السّلام میں معتکفین خدا سے راز و نیاز کرنے بیٹھیں گے۔
-
روضہ امام رضا (ع) نے شبہات کے جوابات کیلئے "اندیشۂ رضوان" نامی سائٹ کا افتتاح کردیا
رضوی یونیورسٹی آف اسلامک سائنسز کے شعبۂ تحقیق کی جانب سے یونیورسٹیوں کے طلباء کے مختلف شبہات کا ازالہ کرنے کیلئے "اندیشۂ رضوان" نامی سائٹ کی رونمائی تقریب منعقد ہوئی۔
-
حرم امام رضا (ع) کی جانب سے بچوں کیلئے زیارتی اور تربیتی ہال کا افتتاح؛ روزانہ ۷۰۰ ننھے زائرین کیلئے پروگرام کا انعقاد
حرم حضرت امام رضا (ع) میں بچوں کی تربیت اور دیگر علمی اور ثقافتی سرگرمیوں کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے حرم کے متولی کے ہاتھوں ایک ہال کا افتتاح کیا گیا ہے جس میں روزانہ کی بنیاد پر ۷۰۰ بچوں کو ان کے والدین کے ہمراہ زیارت اور معارف سے آگاہ کیا جاتا ہے۔
-
حجت الاسلام والمسلمین مصطفیٰ فقیہ اسفندیاری:
روضہ امام علی رضا (ع) زائرین کو مفت ویزا کے لئے "سفارتی زیارت“ کے عنوان سے پروگرام شروع کرنے جارہا ہے
حرم امام رضا (ع) کے شعبۂ تعلقات عامہ کے نائب سربراہ نے کہا کہ زائرین کی سہولت کے لئے ”سفارتی زیارت“ کے عنوان سے ہم ایک پروگرام شروع کرنے جارہے ہیں جو زیارت کے متمنی افراد کیلئے مفت ویزا فراہم کرے گا، جسکے لئے اسلامی جمہوریہ ایران کے مختلف ملکوں میں موجود خانۂ فرہنگ میں زیارت، نذر اور وقف کیلئے ادارہ قائم کئے جائیں گے۔