مجاہدینِ اسلام کی فتح کے لئے حرم امام رضا(ع) میں دعا و مناجات کا انعقاد

روضہ منورہ امام رضا علیہ السلام میں صیہونی غاصب و ظالم حکومت کے ظلم و بربریت کے خلاف اور مجاہدینِ اسلام کی نصرت و فتح کے لئے خداوند متعال کی بارگاہ میں دعا و مناجات کا پروگرام منعقد کیا گیا۔

عتبہ نیوز کی رپورٹ کے مطابق؛ مؤرخہ ۱۴اپریل بروز سوموارکی صبح سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی(اسلامی انقلابی گارڈز)نے مقبوضہ فلسطین میں صیہونی حکومت کے خلاف ڈرون اور میزائل آپریشن’’یا رسول اللہ(ص)‘‘ کے نام سے شروع کیا اور عین اسی وقت  حرم امام رضا علیہ السلام میں زائرین و مجاورین  کی کثیر تعداد کی موجودگی میں دعا و استغاثہ کا پروگرام بھی منعقد کیا گیا۔

 ملک کے مشہور و معروف ذاکر اہلبیت جناب سید رضا نریمانی نے حرم امام رضا(ع) کے رواق امام خمینی(رہ)میں ۱بج کر ۲۰ منٹ پر دعا و مناجات پڑھیں اور زائرین و مجاورین نے یک زبان ہو کر مجاہدینِ اسلامی کی فتح اور صیہونی غاصب حکومت کی نابودی کے لئے ’’الغوث الغوث‘‘ کی صدائیں بلند کیں۔

News Code 4174

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha