روضہ منورہ امامین جوادین(ع) کو عطیہ کئے جانے والے قرآن کریم کی کتابت کو رہبر معظم انقلاب اسلامی نے  تعریف کی

اسلامی جمہوریہ ایران کے پبلشنگ مرکز کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر مہدی بابایی نے حرم اہلبیت(ع) کا دفاع کرنے والے شہداء کی نیابت میں تحریر کئے جانے والے قرآن کی نمائش اور اسے روضہ منورہ امامین جوادین(ع) کو عطیہ کرنے کی خبر دی ہے ۔

ایران کے پبلشنگ مرکز کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر مہدی بابائی نے ’’مہرنیوز‘‘ کے نیوزکے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے  حرم اہلبیت(ع) کا دفاع کرنے والے شہداء کی نیابت میں تحریر کئے جانے والے قرآن کی نمائش اور اسے روضہ منورہ امامین جوادین(ع) کو عطیہ کئے جانے کا ذکرکرتے ہوئے کہا کہ قرآن کریم کے اس نسخہ کو تحریر کرنے کے لئے اسلامی جمہوریہ ایران کے تیس بہترین نسخ نویسوں  اور کاتبوں نے حصہ لیا اور ہر ایک نے قرآن کریم کے ایک جزء کو تحریر کیاجسے نمائش کے لئے رکھا گیا ہے ۔

 تقدیر رهبر انقلاب از کتابت مصحف اهدایی به حرم امامین جوادین(ع)

اس  قرآنی نسخہ(ایڈیشن) میں رہبر معظم انقلاب اسلامی کی جانب سے تقریظ اور  قدردانی کا ایک نوشتہ بھی موجود ہے اس نوشتہ میں لکھا گیا ہے کہ’’سب نے مل کر ایک گرانقدر کام کو شروع کیااور خداوند متعال کےاس قیمتی  اور دیرپا قرآنی نسخہ کو تحریر کیا۔اس بہترین اقدام پر تمام معزز حضرات کا شکریہ ادا کرتا ہوں اورخاص طور پر ااس کا ایک نسخہ مجھ حقیر کو  بھی ہدیہ کرنے پر شکرگزار ہوں‘‘۔

 تقدیر رهبر انقلاب از کتابت مصحف اهدایی به حرم امامین جوادین(ع)

 جناب بابایی نے مزید تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ایران،عراق،افغانستان،شام اور پاکستان کے مختلف ادیان و مذاہب اور اقوام سے تعلق رکھنے والے تقریباً ایک ہزار شہداء کے نام جنہوں نے حرم اہلبیت(ع) کا دفاع کیا اس قرآنی ایڈیشن کےصفحات پر تحریر ہيں ۔

 تقدیر رهبر انقلاب از کتابت مصحف اهدایی به حرم امامین جوادین(ع)

دارالکتابہ کے ایگزیکٹوڈائریکٹر کا کہنا تھا کہ قرآن کریم کا یہ ایڈیشن کتابت نور کمیٹی کی جانب سے دارالکتابہ کے تعاون سے شمس الشموس کے سائے میں تحریر پایا ہے ۔

انہوں نے بتایا کہ کہ ۲۴۴ کاتبوں کے توسط سے جو قرآنی ایڈیشن تیار کر کے حضرت عباس(ع) کے روضہ منورہ کو عطیہ کیا گیا تھا اس کی ایک کاپی بھی رہبر معظم انقلاب اسلامی کے دفتر کو پیش کی گئی۔

 تقدیر رهبر انقلاب از کتابت مصحف اهدایی به حرم امامین جوادین(ع)

مآخذ: خبرگزاری مهر
News Code 712

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha