حرم امام رضا(ع) میں اردو زبان زائرین کے لئے حضرت امام خمینی(رہ) کی یاد میں عالمی ہمدردی اور یکجہتی کانفرنس کا انعقاد

حرم امام رضا(ع) میں اردو زبان زائرین کے لئے حضرت امام خمینی(رہ) کی یاد میں عالمی ہمدردی اور یکجہتی کانفرنس منعقد کی گئ۔

آستان نیوز کی رپورٹ کے مطابق؛ انقلابِ اسلامی کے بانی حضرت امام خمینی(رہ) کے 36 ویں یوم رحلت کی مناسبت سے حرم امام رضا(ع) کے ادارہ غیرملکی زائرین کے زیر اہتمام تبلیغی و ثقافتی کانفرنس حرم امام رضا(ع) کے رواق غدیر میں منعقد کی گئی ۔

اس کانفرنس میں ہندوستان سےتعلق رکھنے والے ممتاز عالم دین حجت الاسلام مولانا عمران علی دہلوی نے خطاب کیا ،انہوں نےعصر حاضر میں ولایت فقیہ کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے حضرت امام خمینی(رہ) کا امت مسلمہ کو بیدار کرنے میں جو اہم کردار تھا اس کا جائزہ پیش کیا اور مظلوموں کی حمایت اور فلسطین کے اہداف و مقاصد کے سلسلے میں امام خمینی(رہ)کی سیرت اور افکار پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔

اس کانفرنس کے شرکاء نے جوش و خروش سے ’’لبیک یا خامنہ ای‘‘ اور’’مردہ باد امریکہ‘‘ کے نعرے لگاکر انقلاب اسلامی اور اس کے عظیم قائد کے ساتھ اپنی گہری ہمدردی کا اظہار کیا۔

قابل توجہ ہے کہ اس کانفرنس میں ہندوستان، پاکستان، کینیڈا،تنزانیہ اور اٹلی جیسے ممالک سے تعلق رکھنے والے تقریبا200 اردو زبان زائرین نے شرکت فرمائی ۔

اس پروگرام میں امام خمینی(رہ) کی یاد کو زندہ رکھنے کے ساتھ ساتھ آپ کے خالص افکار خاص طور پر ولایت فقیہ کو فروغ دینے اور نیز حضرت امام علی رضا(ع) کے مقدس حرم میں مظلوم فلسطینی عوام کے ساتھ امت مسلمہ کے اتحاد کا اعلان کیا گیا۔

News Code 6567

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha