آستان نیوز کی رپورٹ کے مطابق؛ حرم امام رضا علیہ السلام کی سجاوٹ کے حوالے سے جناب مہدی حق طلب نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ہر سال مختلف عیدوں کے موقع پر حرم امام رضا(ع) کے خادمین حرم امام رضا علیہ السلام کوسجاتے ہیں ،عید سعید قربان کے پر مسرت موقع پر حرم مطہر کو رنگ برنگ پرچموں ،بنرز اور پھولوں کے گلدستوں سے سجایا گیا ہے ۔
آستان قدس رضوی کے ادارہ روشنائی کے سربراہ نے بتایا کہ تمام مرکزی صحنوں، صحن پیامبر اعظم(ص) کے ستونوں، صحن غدیر، صحن کوثر، بست طوسی، بست نواب اور بست طبرسی کو پینتالیس ہزار میٹر رنگی برنگی روشنیوں سے سجایا گیا ہے اس کے علاوہ صحن انقلاب اسلامی میں عید سعید قربان کے خصوصی کتبے بھی نصب کئے گئے ہیں۔
واضح رہے کہ آٹھ سو سے زائد خادمین نے چراغانی کرنے اور حرم کو سجانے میں حصہ لیا ہے ۔
حرم کو پھولوں سے سجانے والے ادارہ کے سربراہ جناب حمید رضا سلیمی نے بتایا کہ عشرہ امامت و ولایت کے آغاز کی مناسبت سے حرم مطہر رضوی کو دس ہزار پھولوں سے سجایا گیا ہے ، اس کام کےلئے اصفہان سے باقاعدہ ایک ماہر ٹیم مشہد آئی ہے ۔
انہوں نے مزید یہ بتایا کہ ہمارا مقصد زائرین کے لئے ایک روحانی اور دلکش فضا تخلیق کرنا ہے تاکہ زائرین اس روحانی فضا میں سکون محسوس کریں اور امام روؤف کی زیارت کو زیادہ شوق و جذبے کے ساتھ انجام دے سکیں ۔
آپ کا تبصرہ