آستان نیوز کی رپورٹ کے مطابق؛ صوبہ جنوبی خراسان کے گورنر اور ان کے ہمراہ وفد نے بیرجند کے سفر کےد وران سربیشہ شہر میں واقع امام رضا(ع) کمپلیکس کا دورہ کیا،اس دوران انہوں نے وہاں پر نماز پڑھی اور مسافروں اور زائرین کو دی جانے والی خدمت کا قریب سے جائزہ لیا اور کمپلیکس کے خادمین اور منتظمین کی کاوشوں کو سراہا۔
آستان قدس رضوی کے اس کمپلیکس کے سربراہ جناب صفر زادہ نے بتایا کہ صوبہ جنوبی خراسان کے گورنر سید محمد رضا ہاشمی کے افغانستان کے صوبہ فراہ کے دورے کے بعد جو دونوں ممالک کے درمیان تعاون کو فروغ دینے کے لئے کیا گیا تھا، صوبہ فراہ کے والی اور گورنر جناب مولوی غوث الدین رہبر بھی ایک وفد کے ہمراہ جنوبی خراسان کے دورے پر تشریف لائے ۔
گفتگو کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ اس دورے کے دوران افغان وفد ماہی رود بارڈر کے راستے ایران میں داخل ہوا جہاں جنوبی خراسان کے گورنر نے ان کا شاندار استقبال کیا ، اس کے بعد یہ وفد بیرجند کے لئے روانہ ہوا ، سفر کے دوران سربیشہ شہر میں واقع امام رضا(ع) کمپلیکس کا دورہ کیا۔
واضح رہے کہ اس دورے کے دوران افغان وفد اقتصادی ماہرین، تاجروں، صنعتکاروں اور علمی شخصیات کے ساتھ خصوصی ملاقات کرے گا تاکہ باہمی تعاون کو فروغ دیا جا سکے، ان ملاقاتوں سے دونوں سرحدی علاقوں کی اقتصادی اور ثقافتی صلاحیتوں میں اضافہ ہوگا اور توقع ہے کہ اس سے دونوں ممالک کے تعلقات مزید مستحکم ہوں گے۔
آپ کا تبصرہ