بین الاقوامی یونیورسٹی امام رضا(ع) میں میڈیکل انجینئرنگ کی شاخ کاگنیٹو نیورولوجی انجینئرنگ کا سبجیکٹ شروع کرنے کے لائسنس  کا حصول

بین الاقوامی یونیورسٹی امام رضا(ع)کے لئے ماسٹرز سطح پر میڈیکل انجینئرنگ کے شعبہ کاگنیٹو نیورولوجی انجینئرنگ میں طلباء کو داخلہ دینے اور ادارے کے قیام کی منظوری کا لائسنس جاری کردیا گیا ہے ۔

آستان نیوز کی رپورٹ کے مطابق؛ بین الاقوامی یونیورسٹی امام رضا(ع) کے شعبہ اعلیٰ تعلیم کے معاون جناب ڈاکٹر محمد قربان زادہ نے بتایا کہ وزارتِ علوم، ریسرچ اینڈ ٹیکنالوجی کی اعلی تعلیم کو فروغ دینے اور منصوبہ بنانے والی کونسل نے امام رضا(ع) یونیورسٹی کے لئے ماسٹر سطح پر میڈیکل انجینئرنگ کی شاخ کاگنیٹونیورولوجی انجینئرنگ میں طلباء کے داخلے اور اس شعبے کی بنیاد رکھنے کی منظوری دے دی ہے ۔
انہوں نے مزید یہ بتایا کہ اعلی تعلیمات کو فروغ دینے اور منصوبہ بندی کرنے والی کونسل کی جانب سے دی گئی منظوری کے بعد 2025 کے انٹری ٹیسٹ میں دلچسپی رکھنے والے طلباء یونیورسٹی کے ماسٹر ڈگری کی سطح کے سبجیکٹس کی فہرست میں اس سبجیکٹ کا انتخاب کر سکتےہیں۔
جناب قربان زادہ نے بتایا کہ میڈیکل انجینئرنگ کی شاخ اعصابی شناخت انجینئرنگ سبجیکٹ صرف ایران علم و صنعت یونیورسٹی میں اور بین الاقوامی یونیورسٹی امام رضا(ع) میں پڑھایا جا رہا ہے ۔
انہوں نے اس سبجیکٹ کے بارے میں تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ اعصابی شناخت انجینئرنگ کا سبجیکٹ ایک نیا بین الابواب سبجیکٹ ہے جو میڈیکل انجینئرنگ، اعصابی علوم، نفسیات، کمپیوٹر انجینئرنگ اور الیکٹرک انجینئرنگ کےمختلف پہلوؤں کو شامل ہے یہ سبجیکٹ ابھی تک دنیا کی چند ممتاز یونیورسٹیوں میں پڑھایا جاتا ہے ۔
انہوں نے مزید یہ بتایا کہ یونیورسٹی کے اہداف و مقاصد کو مدّ نظر رکھتے ہوئے آستان قدس رضوی اور معاشرے کے لئے ضروری عملی شعبوں کی اجازت نامے بھی حاصل کرنے کی کوشش کی جاری ہے اور امید ہے کہ یونیورسٹی کے ان ا قدامات سے طلباء کی کمی کو پورا کرنے اور معیاری سطح کی تعلیم دینے میں مددگار ثابت ہوں گے۔
انہوں نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ بین الاقوامی یونیورسٹی امام رضا(ع) میں یونیورسٹی کے 60 فیکلٹی اراکین چوبیس گھنٹے موجود رہتے ہیں،کہا کہ اعليٰ تعليمي اداروں کی توسیع اور منصوبہ بندی کے دفتر کے نوٹیفیکیشن کے پیش نظر، نئے شعبے کی تخلیق کے لیے کم از کم ضروریات میں دو ایسوسی ایٹ پروفیسر اور ایک لیکچرر (متعلقہ شعبے سے) کی موجودگی، منظوری یافتہ نصاب اور ضروری بنیادی ڈھانچہ (مناسب معاملات کے مطابق) شامل ہیں۔
واضح رہے کہ مندرجہ بالا دونوں سبجیکٹس میں طلباء و طالبات دونوں داخلہ لے سکتے ہیں۔

News Code 6437

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha