امیرالمؤمنین حضرت علی(ع) کی شہادت کی مناسبت سے حرم امام رضا(ع) سیاہ پوش

شبہای قدر اور امیرالمومنین حضرت علی علیہ السلام کی شہادت کے ایّام کی مناسبت سے حرم امام رضا(ع) کا گنبد مطہر اور تمام صحنوں کو سیاہ پوش کیا گیا ہے ۔

آستان نیوز کی رپورٹ کے مطابق؛ مولائے متقیان حضرت علی علیہ السلام کی شہادت کی مناسبت سے حرم امام رضا(ع) کے گنبد مطہر کا سبز پرچم اتار کر سیاہ پرچم نصب کیا گیا ہے اور اسی طرح ضریح مطہر پر بھی سیاہ چادر چڑھائی گئی ہے اس کے علاوہ میناروں، صحنوں، داخلی دروازوں اور سقاخانہ پر سیاہ پرچم نصب کئے گئے ہیں۔

صحن انقلاب اسلامی، صحن آزادی، صحن جمہوری اسلامی اور مسجد گوہر شاد کے دروازوں پر چار بڑے کتبے نصب کئے گئے ہیں جن پر ان مخصوص ایام کی مناسبت سے اشعار اور جملات درج ہیں۔

شب قدر کا پہلا خصوصی پروگرام شبِ انیس ماہ رمضان کو رواق امام خمینی(رہ) میں ساڑھے آٹھ بجے شروع کیا گیا۔

شب قدر کے اس خصوصی پروگرام کا آغاز قرآن کریم کی تلاوت سے ہوا جس کے بعد دعائے جوش کبیر پڑھی گئی اور اس کے بعد ذاکر  اہلبیت  (ع)جناب جعفر ملائکہ نے مرثیے پڑھے۔

شب قدر کے اس خصوصی پروگرام کا اختتام صوبہ خراسان رضوی میں ولی فقیہ کے نمائندے اور مشہد مقدس کے امام جمعہ آیت اللہ سید احمد علم الھدیٰ کی تقریر پر ہوا جس کے بعدقرآنی اعمال بھی انجام دیئے گئے۔

News Code 5987

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha