آستان قدس رضوی کے ادارہ مواصلات و انفارمیشن ڈائریکٹر نے آستان نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے بتایا کہ ہمیں جیسے ہی اطلاع ملی کہ یمن کے ایک مشہور کارٹونسٹ آرٹسٹ جناب کمال شریف ایران تشریف لائے ہیں تو ہم نے انہیں مشہد مقدس آنے کی دعوت دی ۔
جناب امیر خالقی نے مزید وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ اس یمنی مصور نے مشہد مقدس میں حاضر ہو کر حرم امام علی بن موسیٰ الرضا(ع) کی زیارت کی جس کے بعد حرم مطہر رضوی کے صحن قدس میں تشریف لے گئے جہاں پر انہوں نے یمن کے حالیہ واقعات اور یمنی مجاہدین کی بہادر اور قربانیوں کی عکاسی کی۔
گفتگو کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ اس تصویر کو یمنی مسلح افواج کی طرف سے امریکی طیارہ بردار بحری جہاز کو نشانہ بنانے کے موضوع پر ڈیزائن کیا گیا جس میں امریکیوں کو اپنی بحری جہاز چھوڑا کر علاقے سے نکلنا پڑا۔
جناب خالقی کا مزید یہ کہنا تھا کہ یہ یمنی مصور پہلی بار حرم امام رضا(ع) کی زیارت سے مشرف ہوا ہے جو اگرچہ کئی سالوں سے شوگر کے مرض میں مبتلا ہے اس کے باوجود حرم امام رضا(ع)کے چائے خانے پر تشریف لے گیا اور تبرکاً شفا کی نیت سے اس چائے خانہ کی میٹھی چائے بھی پی۔
انہوں نے بتایا کہ یہ یمنی مصورہ زیارت حرم امام رضا(ع) کی برکات اور فیوضات سے مستفید ہونے کے بعد حضرت امام علی رضا(ع) کے مہمان سرا میں تشریف لے گیا جہاں پر امام کے دسترخوان پر کھانا بھی تناول فرمایا ۔
ایک یمنی آرٹسٹ نے حرم امام رضا(ع) میں حاضر ہو کر یمنی مجاہدین کی شجاعت اور قربانیوں پر ایک شاہکار اثر تخلیق کیا۔
News Code 5633
آپ کا تبصرہ