نیشنل اسٹینڈرڈ آرگنائزیشن کی جانب سے معیاری اور برآمداتی مصنوعات کے ساتھ تعاون کی یقین دہانی

ایران کی نیشنل اسٹینڈرڈ آرگنائزیشن کے ڈائریکٹرنے وفد کے ہمراہ مشہد مقدس میں رضوی فوڈ انڈسٹریز کمپنی کی پیداوری لائنز کا وزٹ کیا ۔

آستان نیوز کی رپورٹ کے مطابق؛ اس دورے کے دوران محترمہ ڈاکٹر فرزانہ انصاری نے ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ کے مختلف شعبوں اور پیداواری لائنوں کا جائزہ لیتےہوئے نیشنل اسٹینڈرڈ آرگنائزین کی جانب سے پیداوری رکاوٹوں کو دور کرنے اور بین الاقوامی معیاروں کے مطابق بہتری لانے کے حمایتی پروگراموں سے متعلق تفصیلات بیان کیں۔

گفتگو کے دوران اعلیٰ معیاری پیداور کی حمایت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ نجی شعبوں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے اورپروڈیوسرز کے تعاون سے ہماری کوشش یہ ہے کہ عوام کے معیاری حقوق کےکا احترام کرتے ہوئے اقتصادی کارکنوں خصوصاً پروڈیوسرز اور برآمدکنندگان کے لئے پابندیوں کے باوجود فعالیت کی راہ ہموار کی جائے ۔

انہوں نے بین الاقوامی معیاروں کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ قومی معیاروں کو بین الاقوامی معیارات کی بنیاد پر ترتیب دیا گیا ہے اس لئے ان کے مابین ہم آہنگی پائی جاتی ہے۔

 اسٹینڈرڈ آرگنائزیشن کی سپریم کونسل کی سیکرٹری نے نالج بیس پر مبنی جدید مصنوعات کے بارے میں وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ نالج بیس پروڈکشنز کمپنیز قومی معیارات حاصل کرنے کے بعد عالمی منڈیوں میں جانے کے لئے خود کو تیار کر سکتی ہیں۔

محترمہ ڈاکٹر انصاری نے گلوٹین سے پاک مصنوعات کی تیاری کو اس کمپنی اختراعی مصنوعات قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایران کی نیشنل اسٹینڈرڈ آرگنائزیشن اس طرح کی مصنوعات کی جو عوام کی صحت پر توجہ دیتی ہیں بھرپور حمایت کرتی ہے۔

انہوں نے رضوی فوڈ انڈسٹریز کمپنی کی کارکردگی  کو مثبت اور نیشنل اسٹینڈرڈ آرگنائزیشن کے معیاروں کے مطابق قرار دیا ہے ۔

واضح رہے کہ محترمہ ڈاکٹر انصاری نےصوبہ خراسان رضوی کےجنرل  اسٹینڈرڈ آفس کے نئے سربراہ کی تعارفی تقریب میں شرکت کے لئے مشہد مقدس کا سفر کیا تھا ۔

اس دورے کے دوران رضوی فوڈ انڈسٹریز کمپنی کے منیجنگ ڈائریکٹر جناب مجتبیٰ ہادیا ن نے اس کمپنی میں ریسرچ اینڈ ڈویولیپمنٹ پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ محترمہ ڈاکٹر فرزانہ انصاری کا رضوی فوڈ انڈسٹریز کمپنی کی پروڈکشن لائنز کے دورے سے غذائی صنعت کے حوالے سے بین الاقوامی معیاروں پر خصوصی توجہ دینےکو ظاہر کرتا ہے ۔

انہوں نے مزید یہ کہا کہ اس تقریب سے رضوی فوڈ انڈسٹریز اور خطے میں دیگر پروڈکشنز کمپنیز کے ساتھ ایران کی نیشنل اسٹینڈرڈ آرگنائزیشن کے مابین تعاون کو مزید فروغ ملے گا۔

     

News Code 5549

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha