جناب عراقچی کا ایرانی قالینوں کی برآمداتی منڈیوں کو توسیع وترقی دینے کا وعدہ

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ جناب سید عباس عراقیچی نے ایرانی ہینڈ میڈ قالینوں کی 31 ویں ایکسپو کا دورہ کیا اور اس دوران آستان قدس رضوی کی قالین کمپنی کے بوتھ پر بھی تشریف لے گئے۔

آستان نیوز کی رپورٹ کے مطابق؛ انہوں نے آستان قدس رضوی کی قالین کمپنی کے بنے ہوئے قالینوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ طویل عرصے سے ان قالینوں کے معیار کو جانتے ہیں ، محترم وزیر خارجہ نے ہینڈ میڈ قالینوں کو ایرانی فن و ثقافت کا سفیر قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایرانی قالین ہماری شناخت کا حصہ ہے ۔
جناب عراقچی نے گفتگو کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ یہ قالینیں ان ہاتھوں کی محنت کا نتیجہ ہے جنہوں نے نہایت باریک بینی اور خوبصورتی سے انہیں تیار کرنے میں اپنی زندگیاں گزار دی ہیں جس کی وجہ سے یہ قالینیں ایران کی ثقافت اور شناخت کا حصہ بن چکی ہیں۔
انہوں نے مزید یہ کہا کہ حکومت کا قومی فریضہ ہے کہ وہ ان مصنوعات کی ترقی اور فروخت میں اور سب سے اہم ان کو برآمد کرنے کے لئے خصوصی اقدامات انجام دیں.کیونکہ ایرانی قالینیوں کی بقا کا انحصار اس کی برآمدات پر ہے ۔
جناب عراقچی نے وزارت خارجہ کی جانب سے قالینوں کو دنیا بھر میں متعارف کرانے اور برآمداتی منڈیوں کی توسیع کا وعدہ کیا۔
اس دورے کے دوران آستان قدس رضوی کی قالین کمپنی کے منیجنگ ڈائریکٹر نے اس کمپنی کی موجودہ سرگرمیوں کی وضاحت کی اور ایران کی غیرملکی قالین مارکیٹ کی توسیع و ترقی میں وزارت خارجہ اور ملک کے سفارتی اداروں سے تعاون کی درخواست کی۔
جناب حامد کارگر نے وزیر خارجہ کے سابقہ ساتھیوں کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ ایرانی قالین کی صنعت کے ساتھ سفارتکاروں کی مسلسل ہمدردی اور تعاون سے اس شعبے سے وابستہ تاجروں کو مدد ملی ہے ۔
واضح رہے کہ  ایران کی31 ویں ہینڈ میڈ قالینوں کی نمائش(ایکسپو)مؤرخہ17  نومبر2024 بروز اتوار تک صبح 9 بجے سے شام7 بجے تک تہران کی مستقل بین الاقوامی نمائش کی جگہ پر جاری رہے گی ۔
قابل توجہ ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے قالینوں کی نمائش میں باقاعدہ یہ اعلان کیا کہ حکومت ایرانی قالین کی برآمدات کو بہتر بنانے کے لئے ایک خصوصی کمیٹی تشکیل دینا چاہتی ہے۔

News Code 5133

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha