سید حسن نصر اللہ کی شہادت کے سوگ میں حرم امام رضا(ع) کے گنبد مطہر پر سیاہ پرچم نصب

حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصر اللہ کی شہادت کا اعلان ہوتے ہی حرم امام رضا علیہ السلام کے نورانی گنبد کا سبز پرچم اتار کر سوگ کی علامت کے طور پر سیاہ پرچم نصب کردیا گیا۔

آستان نیوز کی رپورٹ کے مطابق ؛حزب اللہ لبنان کے سربراہ شہید سید حسن نصراللہ کی شہادت کی خبر کی تصدیق ہوتے ہی جنہوں نے اپنی بابرکت زندگی اسلام کی راہ اور فلسطینی قوم اور قدس شریف کی آزادی میں گزار دی،حرم امام رضا(ع) کے گنبد پر نصب سبز پرچم اتار کر سوگ کی علامت کے طور پر سیاہ پرچم نصب کر دیا گیا۔
واضح رہے کہ اس عبد صالح کی شہادت اور اسی طرح لبنان اور فلسطین کی مظلوم عوام کی شہادت کی مناسبت سے آج مؤرخہ 28 ستمبر2024 بروز ہفتہ کو حرم امام رضا علیہ السلام کے رواق امام خمینی(رہ) میں مشہد مقدس کی امت حزب اللہ کی جانب سے صیہونی حکومت کے گھناؤنے جرم کی مذمت میں ایک بہت بڑا احتجاجی اجتماع جاری ہے۔

News Code 4758

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha