سید حسن نصر اللہ (رہ) کی شہادت کی مناسبت سے اسلامی جمہوریہ ایران کے مقدس مقامات اور مزارات کے مشترکہ مرکزی سیکریٹریٹ کا بیان

سیدِمزاحمت،مجاہد کبیر سید حسن نصر اللہ کی شہادت کی تعزیت اور لبنان اور فلسطین میں صیہونی جنایتکاروں کے ظالمانہ اور دہشتگردانہ اقدامات کی مذمت میں اسلامی جمہوریہ ایران کے مقدس مقامات اور مزارات کے مشترکہ مرکزی سیکریٹریٹ کی جانب سے ایک بیان جاری کیا گیا،جس کا متن کچھ اس طرح ہے :

بسم‌الله الرحمن الرحیم
 انالله و انا الیه راجعون
 مجاہد عالم دین،مزاحمت کے بہادر علمبردار اور ولایت مدار،خادم الرضا(ع) سید حسن نصراللہ اپنے شہید ساتھیوں سے جا ملے ۔
قائد مزاحمت شہید سید حسن نصر اللہ(رہ) حسینی بن کر زندہ رہے اور حسینی بن کر شہید ہوئے۔
انہوں نے مزاحمتی محاذ کی فرنٹ لائن پر غاصب اور پست صیہونی حکومت کی بربریت کے خلاف بے دفاع عورتوں اور بچوں کو سہارا دینے کے لئے  ہمیشہ اپنے سینہ کو ڈھال بنائے رکھا اور مزاحمتی محاذ کے دشمنوں کی نیندیں اڑا دیں،آخر کار انہیں اپنی ان چند سالوں کی جدو جہد کا صلا ملا اور بیروت کے جنوبی حصے میں سفاک صیہونی حکومت کی ایک دہشت گردانہ کاروائی میں درجہ شہادت پر فائز ہوئے ۔
 وہ کئی سالوں تک حزب اللہ لبنان کے راہنما رہے اور مزاحمت کی فرنٹ لائن پر روشن ستارے کی طرح چمکتے نظر آئے ،انہوں نے اپنے حکیمانہ فرمودات سے مزاحمتی محور کے تمام ممالک کی راہنمائی کی۔
مزاحمت کا عظیم راہنما ایک فرد نہیں تھا بلکہ ایک قوم اور ایک مکتب تھا،اس کا پرچم ہمیشہ بلند رہے گا ،کیونکہ اس نے ایسے مجاہد اور سپاہی تیار کئے جو اس کے بعد اس کے پرچم کو ہمیشہ بلند رکھیں گے،ان کا پاکیزہ خون مزاحمتی محاذ کی زرخیزسرزمین کو سیراب کرے گا اوردنیا پر حسن نصر اللہ کی تیار کردہ نسل کو سامنے لائے گا جو اسرائیل اور اسرائیلیوں کی جڑوں کو اکھاڑ پھینکے گی اور اسلام کا پرچم مسجد الاقصیٰ پر لہرائے گی۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے مقدس مقامات اور مزارات کا مشترکہ مرکزی سیکریٹریٹ؛اسرائیل کے شیطانی ٹولےکے اس بزدلانہ اقدام کی شدید مذمت کرتے ہوئے قائد مزاحمت اور حزب اللہ لبنان کے عظیم راہنماکی شہادت پر حضرت صاحب الزمان(عجل‌الله تعالی فرجه الشریف)،تمام مراجع عظام خصوصاً نائب برحق حضرت حجت (عج) آیت اللہ العظمیٰ امام خامنہ ای(دام ظلہ العالی) اور امت مسلمہ کے غمزدہ دلوں کو تہنیت و تعزیت پیش کرتے ہوئے خداوند منّان سے  رہبر معظم انقلاب اسلامی کی سلامتی اور طول عمر کے لئے دعا گو ہےاور اسی طرح لبنان میں حزب اللہ کے مزاحمتی محاذ کی فتح اور کامیابی کی دعا کے ساتھ رہبر معظم انقلاب اسلامی کے حکم پر لبیک کہتے ہوئے حزب اللہ لبنان کی مدد کے لئے ہر ممکنہ کوشش سے دستبردار نہیں ہوں گے ۔

آستان ہای مقدس کا مشترکہ مرکزی سیکریٹریٹ:
آستان قدس رضوی
آستان مقدس حضرت فاطمہ معصومہ(سلام اللہ علیہا)
آستان مقدس حضرت احمد بن موسیٰ (علیہ السلام)
آستان مقدس حضرت عبد العظیم حسنی(علیہ السلام)
ملک کا ادارہ اوقاف اور فلاحی آرگنائزیشن
حج و زیارت کے امور میں ولی فقیہ کی نمائندہ تنظیم
 

News Code 4751

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha