حرم امام رضا(ع) میں اردو زبان خواتین کے لئے مجلس عزاء اور ماتم داری کا انعقاد

محرم الحرام کے پہلے عشرے اور حضرت ابا عبد اللہ الحسین علیہ السلام کے ایّام سوگ کی مناسبت سے حرم امام رضا علیہ السلام کے ادارہ غیرملکی زائرین کے تعاون سے مؤرخہ 14 جولائی2024 بروز اتوار کو حرم امام رضا علیہ السلام کے رواق غدیر میں اردو زبان خواتین کے لئے مجلس عزاء اور ماتم داری کا انعقاد کیا گیا ۔

عتبہ نیوز کی رپورٹ کے مطابق؛ اس مجلس عزاء میں مختلف ممالک سے تشریف لانے والی اردو زبان خواتین نےشرکت فرمائی، اس پروگرام میں مرثیہ خوانی، نوحہ خوانی اور ماتم داری کا بھی انعقاد کیا گیا۔

محبّ اہلبیت(ع) خواتین اور مرثیہ خوان خواتین نے واقعہ کربلا اور امام حسین علیہ السلام پر مرثیے اور نوحے پڑھے اورحضرت ابا عبد اللہ الحسین علیہ السلام اور ان کے با وفا اصحاب کے فضائل و مصائب کے موضوع پر خطاب کیا ۔

مجلس عزاء کے اختتام پر قرعہ اندازی کے ذریعہ حرم امام رضا علیہ السلام کی جانب سے متبرک تحائف بھی ہدیہ کئے گئے  ۔

واضح رہےاس پروگرام میں اردو زبان خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت فرما کر حضرت ابا عبد اللہ الحسین علیہ السلام  اور ان کے با وفا اصحاب کا سوگ منایا۔

News Code 4712

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha