حرم امام رضا(ع) میں عالمی یومِ حضرت علی اصغر(ع) کی مناسبت سے عظیم اجتماع

آج حسینی شیر خوار بچوں نے سید الشہداء حضرت ابا عبد اللہ الحسین کے استغاثہ ’’ھل من ناصر ینصرنی‘‘ پر لبیک کہا، ماہ محرم الحرام کا پہلا جمعہ عالمی یوم علی اصغر(ع) کے عنوان سے منایاجاتا ہے اسی مناسبت سے حرم امام رضا میں حسینیؑ شیر خوار بچوں کا عظیم اجتماع منعقد ہوا۔

عتبہ نیوز  کی رپورٹ کے مطابق؛ماؤں کی آغوش میں  ابھی شیرخوار بچے ہیں لیکن پیشانی پر’’یا علی اصغرؑ‘‘ کی پٹی باندھ رکھی ہے اور لبیک کہتے ہوئے عالمی یوم علی اصغر  علیہ السلام کے موقع پر  ہونے والے اجتماع میں شریک ہوئے ہیں۔ 
آج تمام بچے حضرت امام حسین (ع) کی فوج کے سب سے کم عمر سپاہی کی مظلومیت کو یاد کر کے  فریاد کر رہے ہیں ایسا لگ رہا ہے کہ وہ چاہتے ہیں عاشورا کے کاروان میں شامل ہو کر حضرت علی اصغرؑ کی طرح اپنے آپ کو حسین بن علی(ع) پر قربان کر دیں۔ 
اس عظیم اجتماع کے دوران رضوی خواتین نے اپنے اپنے شیر خوار بچوں کو آغوش میں لئےحضرت علی اصغر(س) کے سوگ میں   ’’واحسینا‘‘ کی فریاد بلند کی۔
حرم امام رضا علیہ السلام میں حسینی شیر خوار بچوں کا عظیم  اجتماع  مؤرخہ 12 جولائی 2024 بروز جمعہ کو صبح8 بجے منعقد ہوا  جس کے آغاز میں قاریان قرآن جناب سید علی حافظی، جناب سید محمد جواد حافظی اور جناب دانیال شیخی نے مل کر قرآن کی تلاوت فرمائی اورپروگرام کو جاری رکھتے ہوئے ’’گلدستہ ہا ےحرم‘‘ گروپ نےایک نمائش کا بھی انعقاد کیا ۔
حجت الاسلام والمسلمین احسان بی آزار تہرانی نے اس عظیم اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یوم عاشورا کے سارے واقعات سخت اوردل دہلا دینے والے ہیں لیکن حضرت علی اصغر(ص) کے مصائب  نے نہ فقط اہل زمین کو بلکہ اہل آسمان کو بھی گریہ کرنے پرمجبور کردیا  
انہوں نے   کہا کہ حضرت علی اصغر(ص) کے مصائب اتنے سخت اور دل دہلا دینے والے تھے کہ جب حضرت امام سجاد علیہ السلام نے سنا کہ مختار ثقفی نے   ظالموں  سے انتقام لیا ہے تو پہلا سوال یہ تھا کہ حرملہ سے کس طرح سے انتقام لیا جس نے اس معصوم طفلِ شیر خوار کو تیرسہ شعبہ  سے شہید کیا تھا۔ 
حجت الاسلام  احسان بی آزار تہرانی  نے کہا کہ حضرت علی اصغرؑ کی والدہ گرامی حضرت رباب اسوہ  صبر   اور امام وقت کے سامنے ادب کا مظہر تھیں،آپ(س) اپنے چھے مہینے کے شیر خوار کی شہادت کے بعد کبھی سائے میں نہ بیٹھیں اور ہمیشہ سورج کی تپش میں بیٹھ کر حضرت سید الشہداء کی مظلومیت پر روتی رہیں۔ 
انہوں نے کہا کہ آج ہم دیکھ رہے ہیں کہ وقت کا یزید غزہ کے بے دفاع اور مظلوم  ہزاروں بچوں کو شہید کر چکا ہے ۔
حسینیؑ شیر خوار بچوں کے اجتماع میں ان دودھ پیتے بچوں کی شرکت پیش خیمہ ہے کہ یہی بچے مستقبل میں امام زمان(عج) کے سپاہیوں میں سے ہوں گے اور حضرت علی اصغر(ع) کی طرح اپنے زمانے کے امام پر اپنی جانیں قربان کریں گے۔
اس عظیم اجتماع میں فاطمہ خورشید سادات عطار طوسی نے سید الشہداء کے چھے مہینے کے شیر خوار سپاہی کی مظلومیت میں مرثیہ پڑھا۔ 

News Code 4680

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha