عتبہ نیوز کی رپورٹ کے مطابق؛ حرم امام رضا(ع) کے رواق دارالتفسیر میں جوکہ باغ رضوان کے ساتھ واقع ہے، حضرت امام علی رضا(ع) کی ولادت با سعادت کی مناسبت سے جشن کا انعقاد کیا گیا جس میں افغانستان سے ۴۵۰ سے زائد زائرین اورمجاورین نے شرکت کی
جشن کے آغاز میں قرآن کریم کی آیات کی تلاوت کی گئی،جس کے بعد مداحان اہلبیت(ع) نے حضرت امام علی رضا(ع) کی شان میں منقبتیں اور اشعار پڑھے۔
جشن کا اختتام حضرت امام علی رضا(ع) کی مخصوص صلوات سے کیا گیا
آپ کا تبصرہ