حرم امام رضا(ع)میں واقع شیخ بہائی (رہ) کے مزار پر نئے کتبے کی تنصیب اور نقاب کشائی

حرم امام رضا(ع) کے رواق شیخ بہائی(رہ) میں شیخ بہاء الدین محمد کی مزار پر جو کہ شیخ بہائی کے نام سے مشہور ہیں اوراپنے زمانے کے ذوالفنون عالم تھے نیا کتبہ نصب کر دیا گیا ہے ۔

عتبه نیوز کی رپورٹ کے مطابق؛ شیخ بہائی(رہ) کی مزارکا کتبہ پتھر سے بناہوا ہے اس کتبے کا طول وعرض ۲۷۰*۷۰ سینٹی میٹراور موٹائی۴ سینٹی میٹر ہے اس کتبے کو شیخ بہائی(رہ) کی مزار پر حرم امام رضا(ع) کے ادارہ تعمیرات اور نگہداشت کی جانب سے تیار کر کے نصب کیا گیا ہے ۔واضح رہے کہ شیخ بہائی (رہ) کا مزار حرم امام رضا علیہ السلام کے رواق شیخ بہائی(رہ) میں واقع ہے ۔

مزار پر نصب کیا جانے والا یہ کتبہ سبز رنگ کے سنگ مرمر سے بنایا گیا ہے جس کےچاروں کونوں پر سونے سے سجاوٹ کی گئی ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ خوبصورت دکھائی دے۔

کتبے پر اس مشہور و معروف  عالم کی مختصر سوانح حیات کو استاد توکلی اور استاد تعریفی نے حجاری رسم الخط اورسینڈ بلاسٹنگ مشین کے ذریعہ تحریر کیا ہے   جس میں اہم ترین تصانیف اور نمایاں شاگردوں کا مختصر تعارف کرایا گیا ہے ۔

شیخ بہائی (رہ) نے حضرت امام علی رضا علیہ السلام کے حرم مطہر میں نمایاں خدمات انجام دی ہیں،انہوں نے حرم مطہر کے فن تعمیر ، انتظامات اور سرپرستی کے ذریعہ اسے  دنیا کے مذہبی مقامات میں سب سے خوبصورت اور شاندارمقام بنانے میں نہایت اہم کردار ادا کیا ۔

حرم امام رضا علیہ السلام میں شیخ بہائی(رہ) کی اہم ترین ذمہ داریوں میں گنبد مطہر،میناروں اور ایوانوں کی تعمیر،حرم مطہر میں روشنی اور ادارہ اوقاف کی سرپرستی ،  سورج کی روشنی سے وقت بتانے والی گھڑی کی تعمیر،حضرت امام علی رضا علیہ السلام کی طرز زندگی اور فضائل پر متعدد کتب کی تصنیف کے ساتھ دیگرمختلف علوم کی تدریس شامل ہے ۔

شیخ بہائی کے نام سے معروف شخصیت  شیخ بہاء الدین محمد بن حسین عاملی ۱۵۷۱ میں لبنان کے شہر بعلبک میں پیدا ہوئے اور ۱۶۲۷ میں ایران کے شہر اصفہان میں وفات پائی،آپ ایک دانشور ہونے کےساتھ عارف،شاعر،مصنف،ماہر فلکیات اور اعلیٰ پائے کے معمار تھے جو مختلف علوم جیسے علم ریاضی،فلکیات،فلسفہ، فن تعمیر اور موسیقی میں مہارت رکھتے تھے ۔آپ نے شاہ عباس صفوی کے دور حکومت میں ایران مہاجرت کی اور اس دوران اہم عہدوں پر فائز رہے ۔

شیخ بہائی(رہ) کا مدفن حرم امام رضا علیہ السلا م میں  آپ کے اپنے نام سے بنائے گئے پورٹیکو شیخ بہائی میں واقع ہے یہ وہ جگہ ہے جہاں پر شیخ بہائی(رہ) ماضی میں درس دیا کرتے تھے ،ان کا مزار شمال سے صحن آزادی،جنوب سے رواق امام خمینی(رہ)،مشرق سے رواق دارالعبادہ اور مغرب سے رواق دارالزہد کے ساتھ متصل ہے ۔

News Code 4285

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha