’’امام رضا(ع) اور ادیان و مذاہب سے گفتگو‘‘ کے موضوع پر بین الاقوامی کانفرنس امام رضا(ع) کے ساتویں علمی اجلاس کا انعقاد

آستان قدس رضوی کی اسلامک ریسرچ فاؤنڈیشن اورانٹرنیشنل یونیورسٹی اسلامی مذاہب کے تعاون سے ’’امام رضا(ع) اور ادیان و مذاہب سے گفتگو‘‘ کے موضوع پر بین الاقوامی کانفرنس امام رضا(ع) کی ساتویں پیش نشست(پری میٹنگ) کا انعقاد کیا جائے گا

عتبه نیوز کی رپورٹ کے مطابق؛یہ پیش نشست بروز سوموار مؤرخہ۴  دسمبر ۲۰۲۳ کو بیرجند یونیورسٹی کے فرہنگ ہال میں منعقد کی جائے گی۔

’’ادیان و مذاہب سے گفتگو کے دوران امام رضا(ع) کا علمی و عملی کردار‘‘کے موضوع پر بیرجند یونیورسٹی کے شعبہ معارف کے فیکلٹی رکن جناب محمد مہدی دیانی گفتگو فرمائیں گے  اور ’’حق کا مالک ہونے کی بجائے حق کا طالب ہونا ،بین المذاہب تعامل و سازگاری کی کلید‘‘ کے موضوع پر یونیورسٹی کے شعبہ معارف کے فیکلٹی رکن جناب علی زنگویی گفتگو کریں گے۔

 مندرجہ بالا موضوعات کے علاوہ ’’امام رضا(ع) کے مناظروں کا طریقہ کار‘‘ کے موضوع پربیرجند یونیورسٹی کےشعبہ فلسفہ و کلام اسلامی کے فیکلٹی رکن  جناب محمد ہادی شہاب اظہار خیال کریں گے اور یونیورسٹی کے شعبہ فلسفہ و کلام اسلامی کے فیکلٹی رکن جناب مرتضیٰ مزگی نژاد ’’شاکلہ مناظرات امام رضا(ع)‘‘ کے موضوع پر گفتگو فرمائیں گے۔

News Code 2854

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha