پہلی صدی ہجری سے متعلق دنیا کے سب سے پرانے قرآنی ایڈیشن کا تعارف

حرم امام رضا(ع) کے متولی کی موجودگی میں ۱۴۰۰ سال پرانے قرآنی ایڈیشن سے نقاب کشائی کی گئی ،مصحف مشہد رضوی کا یہ ایڈیشن پہلی صدی ہجری میں حجازی رسم الخط میں تحریر کئے گئے قرآنی نسخوں میں سب سے کامل ترین قرآنی مجموعہ ہے۔

عتبہ نیوز کی رپورٹ کے مطابق؛ سب سے پرانے قرآنی ایڈیشن سے نقاب کشائی کی تقریب مؤرخہ۱۶ نومبر۲۰۲۳ بروز جمعرات کو حرم امام رضا(ع) کی مرکزی لائبریری کے قدس ہال میں منعقد کی گئی،اس تقریب میں حرم امام رضا(ع) کے متولی حجت الاسلام والمسلمین احمد مروی،آیت اللہ العظمی سید علی سیستانی کے ایران میں تعینات نمائندہ، آل البیت احیاء التراث انسٹیٹیوٹ کے سربراہ حجت الاسلام والمسلمین سید جواد شہرستانی ،علمائے کرام اورمسلم دانشوروں کے علاوہ یونیورسٹیوں اور حوزہ علمیہ کے اساتذہ نے بھی شرکت فرمائی ،تقریب کے دوران ’’مصحف مشہد رضوی‘‘ کے محقق جناب مرتضیٰ کریمی نیا نے اس قرآنی ایڈیشن کا تعارف کرایا۔

۲۵۲ صفحات پر مشتمل پہلی صدی ہجری کا کامل ترین مصحف
 جناب کریمی نیا نے ابتدائے اسلام کی چند پہلی صدیوں سے متعلق قرآنی نسخوں کو قرآن مجید کی تاریخ کتابت اور قرائت جاننے کی اہم ترین دستاویز قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس بنا پر قرآن کریم کے پرانے نسخے یا ایڈیشنز ،قرآن کریم کے متن اور کتابت کی تاریخ کو جاننے کےلئے زیادہ قیمتی اور اہم شمار کئے جاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ واضح ہے کہ ان دستاویزات میں سے کچھ ہمارے گذشتہ علم کی تصدیق کرتی ہیں اور کچھ ہماری ماضی کی معلومات کو از سر نو تشکیل دیتی ہیں
جناب کریمی نیا نےبتایا کہ  مصحف مشہد رضوی ۲۵۲ صفحات پر مشتمل پہلی ہجری صدی کے قرآنی نسخوں میں دنیا کا سب سے پرانا  کامل قرآنی نسخہ ہے جس میں قرآن کریم کا ۹۵ فیصد متن موجود ہے۔

انہوں نے مزید یہ کہا کہ اس مصحف کے متن کی خصوصیات،رسم الخط کی خصوصیات،املاء،قرائت اور سوروں کی ترتیب میں اختلاف اور اس کے علاوہ کاربن ۱۴ کے متعدد ٹیسٹیوں کی بنیاد پریہ واضح ہوگیا کہ اس قرآنی نسخہ کا بنیادی حصہ کو پہلی صدی ہجری میں کتابت کیا گیا۔
پانچویں صدی ہجری کے آخر میں حرم امام رضا(ع) کے لئے وقف کیا گیا

جناب کریمی نیا نے مزید وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ مصحف مشہد رضوی کا طول و عرض ۳۵*۵۰ سینٹی میٹر ہے،اس مصحف کا متن کھال کے اوپر مدینہ یا کوفہ میں تحریر کیا گیااور غالباً چند دہائیوں کے بعد کوفہ ہی میں تحریر کیا گیا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ یہ مصحف بعد میں خراسان منتقل کیا گیا اور کچھ عرصہ تک نیشاپور کے علماء کے پاس تھا،پانچویں صدی ہجری کے اخیر میں اس ایڈیشن  کے مالک نے قرآن کی ابتدا میں وقف نامہ تحریر کر کے حرم امام رضا(ع) کو وقف کر دیا۔
جناب کریمی نیا نے پانچویں صدی ہجری میں وقف کے وقت اس قرآنی ایڈیشن کے مالک کے وقف نامہ کی تحریر پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ اس تحریر کے مطابق یہ مصحف دو جلدوں پر مشتمل تھا اور آج نو صدیاں گزرنے کے بعد اس کی دونوں جلدیں آستان قدس رضوی کی لائبریری میں باحفاظت رکھی گئی ہیں۔

حجازی رسم الخط کی خصوصیات

انہوں نے اس مصحف کے رسم الخط کی خصوصیات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ مصحف حجازی پہلی صدی ہجری اور دوسری صدی ہجری کے آغاز میں ہاتھ سے تحریر کیا گیا قدیمی ترین قرآنی نسخہ ہے جس میں متن کی کتابت دائیں طرف مائل ہے ۔اس طرح کے مشہور و معروف قرآنی نسخوں کی دنیا میں تعداد ۵۰ سے بھی کم ہے جن میں بعض قرآنی نسخے جیسے بیرمنگام کے قرآنی نسخہ کے فقط دو یا چند صفحات باقی رہ گئے ہیں۔

انہوں نے گفتگو کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ  گذشتہ دس سالوں کے دوران مختلف نسخوں پر تحقیقات انجام دینے کے بعدآستان قدس رضوی کے تمام پرانے قرآنی نسخوں پر اس منفرد قرآنی نسخہ کی اہمیت روز روشن کی طرح واضح ہو گئ ہے ۔

 مصحف مشہد رضوی کا  کاپی  شدہ ایڈیشن

جناب مرتضی کریمی نیا نے مصحف مشہد رضوی کے کاپی شدہ نسخوں کا تعارف کراتے ہوئے کہا کہ مصحف مشہد رضوی کا مکمل متن اب عربی اور انگریزی زبانوں میں تشریح کے ساتھ آل البیت علیہم السلام لاحیاء التراث انسٹیٹیوٹ کی جانب سے  ۲۰۲۲-۲۰۲۳ عیسوی میں اسکن ہوکر شائع کیا جاچکا ہے ۔

انہوں نے بتایا کہ مصحف مشہد رضوی کی کاپی کو آیات قرآن اور کلمات کی تاریخ اور متن کے لحاظ سے نسخہ شناسی اور مکمل تحقیقات کے ساتھ شائع کیا گیا ہے ۔
جناب کریمی نیا نے بتایا کہ اعلیٰ معیار کی فوٹوکاپی،دھندلے رنگ کے چمکدار کاغذ پر پرنٹنگ،ڈیزائنگ اور پرنٹنگ میں رنگوں کی نگرانی اور اسی طرح اس مصحف کی جلداورفریمنگ بھی منفرد خصوصیت کی حامل ہے۔
یہاں یہ بات قابل توجہ ہے کہ اس منفرد ایڈیشن کا آغاز سید جواد شہرستانی کے پیش لفظ سے ہوا ہے ۔

ریسرچ،فٹ نوٹ(پاورقی) اور مقدمہ:اسلامی جمہوریہ ایران کے قرآن پرنٹنگ اینڈ پبلشنگ مرکز میں اس کی تحقیق اور صفحات کی ترتیب جناب مرتضیٰ کریمی نیا نے دی،جناب مجید فدائیان نے آرٹ منیجمنٹ کی،جناب مانی نورایی نے رنگ پر نگرانی کی اور اس کی جلد بندی اور سرورق سازی ترنج گروپ نے انجام دی ،اس کاپی شدہ ایڈیشن کو ایک ہزار کی تعداد میں شائع کیا گیا ہے ۔

News Code 2722

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha