انڈونیشیا کے شیعہ مسلمان روضہ امام علی رضا (ع) کی زیارت سے مشرف ہوئے

آستان قدس رضوی کی شعبہ غیر ایرانی کی میزبانی میں انڈونیشیا کے شیعہ مسلمانوں کا ایک گروپ نے حرم مطہر رضوی کی زیارت کی۔

آستان قدس نیوز کے مطابق، انڈونیشیا کے ۵۰ شیعہ مسلمانوں پر مشتمل وفد نے اربعین کے جلوس میں شرکت سے قبل حضرت علی ابن موسی الرضا علیہ السلام کے روضہ مبارک پر حاضری دی۔

ان زائرین نے امام ھشتم (ع) کے نورانی دربار پر حاضری دیتے ہوئے، زیارت کی توفیق سے مشرف ہوئے اور ان پروگراموں سے استفادہ کیا جو ان کے لیے حرم رضوی کے صحن میں منعقد کیا گیا تھا۔

آستان قدس رضوی کے غیر ایرانی زائرین کے ڈائریکٹر نے زائرین کے اس اجتماع میں ان ایام کی فضیلت کو بتاتے ہمہوئے ان کا استقبال کیا اور تمام عاشقان اہل بیت (ع) کے لئے سلامتی اور کامیابی کی دعا کی۔

اس موقع پر روضہ حضرت امام علی رضا علیہ السلام کے  کے خادم، حجۃ الاسلام والمسلمین ڈاکٹر سید محمد ذوالفقاری نے اس ملاقات میں مقام و فضیلت زیارت کی وضاحت کرتے  ہوئے فضائل امام ہشتم کو تفصیل سے بیان کیا۔

News Code 2092

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha