ایران کے مہران باڈر پر روزانہ ۷ لاکھ زائرین کےلئے کھانے کا اہتمام

کرامت رضوی فاؤنڈیشن کی جانب سے اربعین حضرت ابا عبداللہ الحسین علیہ السلام کے موقع پر مہران بارڈر پر عراق جانے والے زائرین کے لیے ۷ لاکھ زائرین کے لئے کھانے کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔

عتبہ نیوز کی رپورٹ کے مطابق، اربعین امام حسین علیہ السلام سے ایک مہینے پہلے سے ہی مہران بارڈر پر موکب امام رضا علیہ السلام کی جانب سے زائرین اربعین کے کی خدمت کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے۔

تقریباً تین سالوں سے حرم امام رضا علیہ السلام کے کے زیر نگرانی کمیٹی ’’کرامت رضوی فاؤنڈیشن‘‘ نے مہران کی سرحد پر زائرین اور خادمین کے لیےکھانا آمادہ کرنے کے لیے دو مرکزی اور سائیڈ باورچی خانے بنائے ہیں۔

پچھلے سال ان دو باورچی خانوں میں ۷ لاکھ کھانا پکا کر تقسیم کیا گیا تھا اور اس سال توقع ہے کہ ۷ لاکھ زائرین کی خدمت میں کھانا تقسیم کیا جائے گا۔

اس بارڈر ٹرمینل میں امام رضا علیہ السلام کے عنوان سے تین موکب شہر مہران کے ’’پل زائر‘‘ میں اور دو موکب مہران کے سرحدی علاقے میں خدمت کر رہے ہیں جہاں ایران کے ۶ صوبوں کے افراد خدمت میں مشغول ہیں۔

کھانا، ٹھنڈا پانی اور شربت، ناشتہ اور ناشتے کی تقسیم کے ساتھ ساتھ دیگر خدمات جیسے بیگ اور کپڑے کی سلائی اور مرمت ان موکبوں کی جانب سے پیش کی جانے والی دیگر خدمات میں شامل ہیں۔

طبی ضروریات کے سلسلے میں تین موبائل ہسپتال بسیں بھی ان دنوں خدمات فراہم کر رہی ہیں اور مہران کی سرحد پر ایک آئس پروڈکشن فیکٹری قائم کی گئی ہے جو یومیہ ۵۰۰ ۲۵ کلو گرام برف تیار کرے گی۔

News Code 1967

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha