حضرت امام علی رضا علیہ السلام کا مقدس آستانہ روحانیت اور زیارت کے علاوہ فن تعمیراور خوبصورتی کے لحاظ سے ماہر کاریگروں اور معماروں کے مختلف فنون کا مرکزاور مجموعہ ہے ،ایک ایسی جگہ ہے جہاں یہ بات یقین سے کہی جا سکتی ہے کہ اس حرم کے ہر کونےاور گوشے میں بڑے بڑے تعمیراتی منصوبوں کو بڑی احتیاط اور خوبصورتی کے ساتھ تعمیر کیا گیا ہے اور کئی دیگر منصوبوں پر ابھی کام جاری ہے ۔
حضرت امام علی رضا علیہ السلام کی شہادت کے ابتدائی دور سے ہی حرم امام رضا(ع) عبادت کرنے کی جگہ ہونے کے ساتھ تعلیم و تعلیم کے حصول اور علم حاصل کرنے کا اہم مرکز بھی تھا ،تاریخی دستاویزات کے مطابق ؛ تیسری صدی ہجری میں مختلف اسلامی فرقوں کے علماء اور فقہا حرم امام رضا علیہ السلام میں درس و تدریس کے لئے تشریف لاتے تھے۔