حرم امام رضا علیہ السلام سے وابستہ مجموعہ آستان قدس رضوی کے متولی نے رواق(پورٹیکو) امیرالمومنین (ع) کی تعمیر کے آغاز میں ہونے والی تقریب کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آستان قدس رضوی کی پوری توجہ زیارت کو آسان بنانے پر مرکوز ہے ۔
حضرت فاطمہ معصومہ(س) کے یوم ولادت اور عشرہ کرامت کے آغاز کی مناسبت سے حرم امام رضا(ع) کے ادارہ غیرملکی زائرین کے تعاون سے امام رضا(ع) کی نورانی بارگاہ میں ’’آشیانہ ولایت‘‘ کے عنوان سے فن او رآرٹ کی نمائش کا افتتاح کیا گیا۔