آستان قدس رضوی کے متولی نے موجودہ حالات میں فلسطینی عوام کی مظلومیت اور اسرائیل و امریکہ کے ظلم و بربریت کے اسکینڈل کو برملا کرنے اور اس سلسلے میں بیداری پیدا کرنے کو میڈیا پرسنز،فنکاروں اوراہل قلم کی اہم ترین ذمہ داری قرار دیا۔
حرم امام رضا علیہ السلام کے متولی نے اہلسنت علماء و زائرین کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اربعین امام حسین علیہ السلام کی تعلیمات اور ثقافت،ایثارومحبت،ہمدردی اور اتحاد و یکجہتی پر مشتمل ہے ،آج ہمیں اربعین کی وحدت بخش ثقافت کو امت مسلمہ میں فروغ دینے اور جاری رکھنے کی ضرورت ہے اس لئےاگرچہ اربعین ملیین مارچ ختم ہو گیا ہے لیکن اس ثقافت کو ہرگز ختم نہیں ہونا چاہئے۔
ماہ مبارک رمضان کے تیسرے دن حرم امام رضا علیہ السلام کے متولی کی موجودگی میں۱۶ ویں بین الاقوامی قرآن وعترت نمائش کا حرم امام رضا(ع) میں افتتاح کیا گیا۔