مسجد جامع گوہر شادکا مجموعہ فن تعمیر کے خوبصورت ترین اور قیمتی شاہکاروں پر مشتمل ہے ،جس میں مختلف فنون کی تصاویر جیسے پتھراور ٹائل کی تختیوں کے کتبے(نوشتہ جات)،ٹائل و کاشی کاری اور مقرنس (muqarnas) یعنی تھری ڈی صورت میں دیواروں پر برجستہ سازی وغیرہ شامل ہے۔ مختلف زمانوں میں اس تاریخی عمارت کی بحالی اور مرمت کی وجہ سے مشہور خطاطوں جیسے محمد رضا امامی،محمد حسین شہید مشہدی اور دیگر ایرانی ہنرمندوں اور فنکاروں کے عظیم شاہکار اس مجموعہ میں شامل ہیں۔ اس مجموعہ میں آستان قدس رضوی کے تخلیقی آرٹ انسٹیٹیوٹ کی کاوشوں سے ’’کتیبہ ہای صحن گوہر شاد‘‘ نامی کتاب سے چند ایک تصاویر کو اکھٹا کر کے نمائش کے لئے رکھا گیا ہے ۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha