-
حرم امام رضا(ع) میں ’’من القدس الی القدس‘‘ کے عنوان سے آرٹ تقریب کا آغاز
غزہ کی بی دفاع اور مظلوم عوام کی حمایت اور مدد کے لئے حرم امام رضا(ع) میں آستان قدس رضوی کے میڈیا اینڈ کمیونیکیشن سینٹر کی کاوشوں سے ’’من القدس الی القدس‘‘( قدس سے قدس تک) کے عنوان سے آرٹ تقریب کا آغاز کیا گیا ہے ۔
-
حضرت امام حسن عسکری(ع) کی ولادت باسعادت کا بنر
حضرت امام حسن عسکری (ع) کے میلاد کے موقع پر روضہ منورہ امام رضا (ع) کو چراغانی کر کے ولادت باسعادت کے مختلف بنر زسے سجایا گیا ہے ۔
-
حرم امام رضا (ع) میں عرب زائرین کی عزاداری
عراق کے شہر القاسم کے بعض زائرین ۲۱ اکتوبر کو صہیونی حکومت کے وحشیانہ جرائم کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے حرم امام رضا علیہ السلام پہنچے۔
-
ملک بھر میں سوگ کی مناسبت سے روضہ منورہ امام رضا(ع) کا پرچم تبدیل
غاصب صیہونی حکومت کے جرائم اور غزہ میں مسلمانوں کے قتل عام پر بروز بدھ مؤرخہ۱۸ اکتوبر۲۰۲۳ کو مشہد مقدس کی امت حزب اللہ کی موجودگی میں روضہ منورہ امام رضا(ع) پر سیاہ پرچم لہرایا گیا۔
-
نابینا افراد کا ایک گروپ حرم امام رضا(ع) کی زیارت سے مشرف
سفید چھڑی کے عالمی دن کی مناسبت سے ملک بھر کے۱۲۰۰ نابینا افراد حرم امام رضا(ع) کی زیارت سے مشرف ہوئے اور زیارت کے بعد امام رضا(ع) کے متبرک دسترخوان پر کھانا بھی تناول فرمایا۔
-
میڈیا ڈیپارٹمنٹ کی کربلا انٹرنیشنل چلڈرن بک فیئر میں ممتاز شرکت
روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کا میڈیا ڈیپارٹمنٹ کربلا انٹرنیشنل چلڈرنز بک فیئرمیں بھرپور شرکت کررہا ہے۔ میڈیا ڈیپارٹمنٹ کا چلڈرن اینڈ یوتھ ڈویژن اس نمائش میں روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی نمائندگی کرتے ہوئے نمائش میں ادبی، معلوماتی، تعلیمی، مذہبی، اخلاقی، ثقافتی اور تاریخی مواد پرمشتمل متنوع اشاعتیں پیش کر رہا ہے۔ یہ نمائش روضہ مبارک امام حسین (ع) کے شعبہ اطفال کی دیکھ بھال اور ترقی کی جانب سے صحن عقیلہ زینب سلام اللہ علیہا میں منعقد کی جا رہی ہے، جو ۰۱ اکتوبر سے ۹ اکتوبر ۲۰۲۳ تک جاری رہے گی۔
-
روضہ مبارک حضرت عباس(ع): اربعین کے احیاء میں ۲۲۰۱۹۱۴۶ زائرین نے شرکت کی
روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے جنرل سکرٹریٹ کی آج بروز بدھ (۲۰ صفر ۱۴۴۵ھ) بمطابق (۶ ستمبر ۲۰۲۳ء) کو جاری پریس ریلیز میں بتایا گيا ہے کہ زائرین کی گنتی کے الیکٹرونک نظام سے حاصل ہونے والے اعداد وشمار کے مطابق اربعین امام حسین(ع) کے احیاء میں ۲۲,۰۱۹,۱۴۶ زائرین نے شرکت کی۔ واضح رہے یہ اعداد وشمار صرف آج دوپہر ۱۲بجے تک کا ہے جبکہ ابھی تک زائرین اربعین کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔
-
میرجاوہ بارڈر پر پاکستانی زائرین کی پذیرائی
ہزاروں کی تعداد میں پاکستانی زائرین ایرانی بارڈرز کے ذریعہ کربلائے معلی تشریف لے جاتے ہیں؛ بارڈر کراس کرتے وقت ان زائرین کا شاندار استقبال کیا جاتا ہے اور حضرت امام علی رضا علیہ السلام کے متبرک پرچم کے سائے میں ان تمام زائرین کی بھرپور انداز میں پذیرائی کی ہوتی ہے. میرجاوہ بارڈر پر واقع رضوی زائر سرا آستان قدس رضوی کا سب سے بڑا اور مجہز ترین مہمانسرا ہےجس میں زائرین کی بہترین انداز میں پذیرائی کا اہتمام کیا گیا ہے
-
ذی قار گورنریٹ کے ۳۰۰۰ مواکب نے زائرینِ اربعین کو خدمات فراہم کیں
ذی قار گورنریٹ کے ۳۰۰۰ مواکب نے چہلم امام حسین(ع) کے احیاء کے لیے پیدل کربلا جانے والے زائرین کو خدمات فراہم کیں۔
-
راہِ بہشت:
پیدل کربلا جانے والے زائرین مثنیٰ گورنریٹ میں داخل ہو چکے ہیں
چہلم امام حسین(ع) کے احیاء کے لیے پیدل کربلا جانے والے زائرینِ اربعین مثنیٰ گورنریٹ کے پہلے علاقے ناحية الدراجي میں داخل ہو چکے ہیں۔
-
ایرانی پاور لفٹنگ چیمپئن نے اپنا میڈل آستان قدس رضوی کے میوزیم کو ہدیہ کر دیا
ایرانی پاور لفٹنگ چیمپئن ۲۰۲۳ء رامین فرج نژاد نے آستان قدس رضوی کے عہدیداروں اور ایران باڈی بلڈنگ فیڈریشن کی موجودگی میں دنیا کی سب سے مضبوط مردوں کی چیمپئن شپ "پاور لفٹنگ چیمپئن شپ ۲۰۲۳ء" کا تمغہ آستان قدس رضوی کے میوزیم کو ہدیۃً پیش کر دیا۔
-
ہزاروں مومنین نے روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے جوار میں عید غدیر کا پرمسرت دن منایا
خوشیوں بھرے ماحول میں ملک کے مختلف علاقوں اور بیرون ملک سے آئے ہوئے زائرین نے اس بابرکت دن میں روضہ مبارک میں حاضری کا شرف حاصل کیا۔