روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کا میڈیا ڈیپارٹمنٹ کربلا انٹرنیشنل چلڈرنز بک فیئرمیں بھرپور شرکت کررہا ہے۔ میڈیا ڈیپارٹمنٹ کا چلڈرن اینڈ یوتھ ڈویژن اس نمائش میں روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی نمائندگی کرتے ہوئے نمائش میں ادبی، معلوماتی، تعلیمی، مذہبی، اخلاقی، ثقافتی اور تاریخی مواد پرمشتمل متنوع اشاعتیں پیش کر رہا ہے۔ یہ نمائش روضہ مبارک امام حسین (ع) کے شعبہ اطفال کی دیکھ بھال اور ترقی کی جانب سے صحن عقیلہ زینب سلام اللہ علیہا میں منعقد کی جا رہی ہے، جو ۰۱ اکتوبر سے ۹ اکتوبر ۲۰۲۳ تک جاری رہے گی۔
آپ کا تبصرہ